Close Menu
K2 Times | کے ٹو ٹائمزK2 Times | کے ٹو ٹائمز
    مقبول خبریں
    خاص خبریں

    خیبر اکیڈمی فار میڈیا ٹیکنالوجیز اور کیم ٹیک کے تحت فیڈرل اردو یونیورسٹی اسلام آباد میں اہم نشست

    اکتوبر 20, 2026
    بلوچستان

    ایوب سپورٹس کمپلیکس کوئٹہ، مکسڈ مارشل آرٹس کے دو روزہ مقابلے اختتام کو پہنچ گئے

    اکتوبر 20, 2026
    خاص خبریں

    13 سال کا گند 3 دن میں صاف نہیں ہو سکتا، وقت لگے گا، گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی

    اکتوبر 20, 2026
    Facebook X (Twitter) Instagram
    اکتوبر 20, 2026
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    K2 Times | کے ٹو ٹائمزK2 Times | کے ٹو ٹائمز
    رابطہ کریں کےٹو ٹی وی
    • صفحہ اول
    • قومی خبریں
    • ہزارہ
    • پوٹھوہار
    • گلگت بلتستان
    • چترال
    • شوبز
    • دلچسپ و عجیب
    • کھیل
    • کےٹو ٹی وی
    KAY2 TV
    K2 Times | کے ٹو ٹائمزK2 Times | کے ٹو ٹائمز
    You are at:Home»خاص خبریں»خیبر اکیڈمی فار میڈیا ٹیکنالوجیز اور کیم ٹیک کے تحت فیڈرل اردو یونیورسٹی اسلام آباد میں اہم نشست
    خاص خبریں اکتوبر 20, 2026

    خیبر اکیڈمی فار میڈیا ٹیکنالوجیز اور کیم ٹیک کے تحت فیڈرل اردو یونیورسٹی اسلام آباد میں اہم نشست

    اکتوبر 20, 2026Updated:اکتوبر 20, 20263 Mins Read
    Facebook Twitter Email
    Important meeting at the Federal Urdu University, Islamabad, under the auspices of the Khyber Academy for Media Technologies (ComTech)
    کام ٹیک کا بنیادی مقصد طلبہ کو جدید میڈیا کے تقاضوں سے روشناس کرانے اور انہیں عملی میدان میں آگے بڑھنے کے لیے مؤثر مواقع فراہم کرنا ہے، چیف ایگزیکٹو آفیسر خیبر ڈیجیٹل کیوان حامد راجہ
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Email

    اسلام آباد میں میڈیا انڈسٹری اور تعلیمی اداروں کے درمیان روابط کو مضبوط بنانے اور طلبہ کو عملی میدان میں بہتر مواقع فراہم کرنے کے لیے خیبر اکیڈمی فار میڈیا ٹیکنالوجیز، کیم ٹیک کے تحت ایٹم ایکس ڈائیلاگ کے سلسلے میں فیڈرل اردو یونیورسٹی اسلام آباد میں اہم نشست کا انعقاد کیا گیا،نشست کا بنیادی مقصد میڈیا انڈسٹری اور اکیڈمیا کے درمیان موجود خلا کو کم کرنے، طلبہ کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو بہتر بنانے اور انہیں تعلیمی ڈگری کے ساتھ عملی تجربے کے مواقع فراہم کرنے کے لیے مشترکہ حکمتِ عملی پر تبادلۂ خیال کرنا تھا ۔

    اسلام آباد: نشست میں کیم ٹیک کی ٹیم اور فیڈرل اردو یونیورسٹی اسلام آباد کے شعبہ میڈیا کے اساتذہ نے شرکت کی، جہاں جدید میڈیا کی ضروریات، طلبہ کی عملی تربیت اور تعلیمی اداروں و میڈیا انڈسٹری کے درمیان مؤثر اشتراک کے مختلف پہلوؤں پر تفصیلی گفتگو کی گئی ۔

    اس موقع پر چیف ایگزیکٹیو آفیسر خیبر ڈیجیٹل اور بانی کیم ٹیک کیوان حامد راجہ نے اساتذہ کو کام ٹیک کے وژن، قیام کے مقاصد اور اکیڈمیا و میڈیا انڈسٹری کے درمیان فاصلے کم کرنے کے لیے کیے جانے والے اقدامات کے بارے میں آگاہ کیا ۔

    انہوں نے بتایا کہ کیم ٹیک کا بنیادی مقصد طلبہ کو جدید میڈیا کے تقاضوں سے روشناس کرانے اور انہیں عملی میدان میں آگے بڑھنے کے لیے مؤثر مواقع فراہم کرنا ہے ۔

    دوسری جانب کیم ٹیک کی ٹیم نے ادارے کے آغاز سے اب تک کے سفر، نمایاں کامیابیوں اور مختلف تعلیمی و پیشہ ورانہ اقدامات کے حوالے سے اپنی پریزنٹیشن پیش کی، جس میں اس بات کو اجاگر کیا گیا کہ میڈیا کی عملی ضروریات کو تعلیمی نظام سے جوڑ کر طلبہ کی صلاحیتوں کو کس طرح بہتر بنایا جا سکتا ہے ۔

    نشست کے دوران فیڈرل اردو یونیورسٹی کے اساتذہ نے بھی اپنی تدریسی سرگرمیوں، طلبہ کی تعلیمی و پیشہ ورانہ تربیت اور شعبہ میڈیا میں اختیار کیے جانے والے طریقۂ تدریس کے حوالے سے تفصیلی پریزنٹیشن دی، اساتذہ نے بتایا کہ طلبہ کو نظریاتی تعلیم کے ساتھ عملی سرگرمیوں کے ذریعے کس طرح سیکھنے اور اپنی صلاحیتوں کو نکھارنے کے مواقع فراہم کیے جاتے ہیں ۔

    گفتگو کے دوران اس امر پر اتفاق کیا گیا کہ براڈکاسٹنگ، نیوز پروڈکشن، ڈیجیٹل میڈیا اور دیگر متعلقہ شعبوں میں عملی تربیت طلبہ کی پیشہ ورانہ ترقی کے لیے نہایت اہم ہے،جامعات میں موجود علمی و تدریسی مہارت اور میڈیا انڈسٹری کے عملی تجربات کو یکجا کرکے طلبہ کے لیے سیکھنے کے مزید مؤثر مواقع پیدا کیے جا سکتے ہیں ۔

    نشست میں کیم ٹیک کے اس اقدام کو سراہا گیا اور مستقبل میں کام ٹیک اور فیڈرل اردو یونیورسٹی اسلام آباد کے درمیان باقاعدہ تعاون کو فروغ دینے کے امکانات پر بھی تبادلۂ خیال کیا گیا، اس سلسلے میں دونوں جانب سے مفاہمتی یادداشت، یعنی ایم او یو، پر دستخط کرنے پر اتفاق کیا گیا، تاکہ مشترکہ اقدامات کو عملی شکل دی جا سکے ۔

    ایٹم ایکس ڈائیلاگ کے تحت ہونے والی یہ نشست اکیڈمیا اور میڈیا انڈسٹری کے درمیان مؤثر رابطے قائم کرنے کی جانب ایک اہم قدم ہے، جس کا مقصد طلبہ کو تعلیمی ڈگری کے ساتھ عملی تربیت، انڈسٹری ایکسپوژر اور جدید میڈیا کے تقاضوں سے ہم آہنگ پیشہ ورانہ مواقع فراہم کرنا ہے ۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleایوب سپورٹس کمپلیکس کوئٹہ، مکسڈ مارشل آرٹس کے دو روزہ مقابلے اختتام کو پہنچ گئے
    Arshad Iqbal

    Related Posts

    ایوب سپورٹس کمپلیکس کوئٹہ، مکسڈ مارشل آرٹس کے دو روزہ مقابلے اختتام کو پہنچ گئے

    اکتوبر 20, 2026

    13 سال کا گند 3 دن میں صاف نہیں ہو سکتا، وقت لگے گا، گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی

    اکتوبر 20, 2026

    پنجاب کے 120 دیہات میں ترقیاتی منصوبے شروع کرنے کا فیصلہ، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی جانب سے خوشحال دیہات ایکٹ 2026 کی منظوری

    اکتوبر 20, 2026
    Leave A Reply Cancel Reply

    تازہ ترین خبریں
    خاص خبریں

    خیبر اکیڈمی فار میڈیا ٹیکنالوجیز اور کیم ٹیک کے تحت فیڈرل اردو یونیورسٹی اسلام آباد میں اہم نشست

    اکتوبر 20, 2026
    بلوچستان

    ایوب سپورٹس کمپلیکس کوئٹہ، مکسڈ مارشل آرٹس کے دو روزہ مقابلے اختتام کو پہنچ گئے

    اکتوبر 20, 2026
    خاص خبریں

    13 سال کا گند 3 دن میں صاف نہیں ہو سکتا، وقت لگے گا، گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی

    اکتوبر 20, 2026
    پنجاب

    پنجاب کے 120 دیہات میں ترقیاتی منصوبے شروع کرنے کا فیصلہ، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی جانب سے خوشحال دیہات ایکٹ 2026 کی منظوری

    اکتوبر 20, 2026
    • Facebook
    • YouTube
    • Twitter
    • Instagram
    نمایاں خبریں
    اکتوبر 15, 2026

    سی پیک مغربی روٹ: بلوچستان میں 310 ارب کے منصوبے، 718 کلومیٹر شاہراہوں پر پیشرفت

    بلوچستان

    کوئٹہ: سی پیک کے مغربی روٹ پر 310 ارب روپے کے بڑے منصوبے جاری ہیں۔…

    خاص خبریں

    ویتنامی سفارت خانے کے اعلیٰ حکام کا خیبر نیٹ ورک کا دورہ

    اکتوبر 16, 2026
    ہزارہ

    ہری پور میں منشیات فروش گرفتار، 1 کلو 690 گرام چرس اور پستول برآمد

    مئی 6, 2024
    ایڈیٹر کا انتخاب
    خاص خبریں

    پنجاب بائیک سکیم: آن لائن رجسٹریشن کیسے کریں؟ مرحلہ وار گائیڈ چیک کریں

    اپریل 15, 2024
    خاص خبریں

    پنجاب میں 50,000 گھروں کے لیے مفت سولر پینل! کیا آپ درخواست دینے کے اہل ہیں؟ یہاں چیک کریں!

    اپریل 16, 2024
    خاص خبریں

    ایبٹ آباد میں لاپتہ لیڈی ڈاکٹر وردہ کی لاش چار دن بعد برآمد، ڈاکٹروں کا احتجاج

    دسمبر 8, 2025
    مقبول خبریں
    خاص خبریں

    خیبر اکیڈمی فار میڈیا ٹیکنالوجیز اور کیم ٹیک کے تحت فیڈرل اردو یونیورسٹی اسلام آباد میں اہم نشست

    اکتوبر 20, 2026
    بلوچستان

    ایوب سپورٹس کمپلیکس کوئٹہ، مکسڈ مارشل آرٹس کے دو روزہ مقابلے اختتام کو پہنچ گئے

    اکتوبر 20, 2026
    خاص خبریں

    13 سال کا گند 3 دن میں صاف نہیں ہو سکتا، وقت لگے گا، گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی

    اکتوبر 20, 2026

    نئے فالو اپ کے ساتھ

    ہمارے نیوز لیٹر کو سبسکرائب کریں۔

    .K2Times © 2026. All Rights Reserved

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.