آواران: بلوچستان کے مختلف علاقوں میں آپریشن ردالفتنہ 3 کے تحت سکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائیاں جاری ہیں۔
سکیورٹی ذرائع کے مطابق سکیورٹی فورسز نے ضلع آواران کے علاقے بدرنگ میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا۔
آپریشن کے دوران 3 دہشت گرد جہنم واصل کر دیے گئے۔
سکیورٹی ذرائع کے مطابق آپریشن میں فتنہ الہندوستان کے ہلاک دہشت گردوں کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ و گولہ بارود برآمد ہوا ہے۔
سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کی مسلسل اور مؤثر کارروائیوں میں فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں کو بھاری نقصان کا سامنا ہے۔
سکیورٹی فورسز بلوچستان میں امن و امان کے قیام اور دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک کارروائیاں جاری رکھنے کے لیے پرعزم ہیں۔


