Close Menu
K2 Times | کے ٹو ٹائمزK2 Times | کے ٹو ٹائمز
    مقبول خبریں
    خاص خبریں

    سندھ محکمہ صحت میں چھٹیوں کا نظام آن لائن، 31 اگست سے نیا طریقہ نافذ

    اگست 29, 2026
    بلوچستان

    بلوچستان میں کم عمر بچیوں کو مبینہ خودکش حملوں کے لیے استعمال کرنے کا منصوبہ ناکام

    اگست 29, 2026
    خاص خبریں

    خیبرپختونخوا میں رواں سال ڈینگی کے 478 کیسز کی تصدیق، پشاور سب سے زیادہ متاثر

    اگست 29, 2026
    Facebook X (Twitter) Instagram
    اگست 29, 2026
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    K2 Times | کے ٹو ٹائمزK2 Times | کے ٹو ٹائمز
    رابطہ کریں کےٹو ٹی وی
    • صفحہ اول
    • قومی خبریں
    • ہزارہ
    • پوٹھوہار
    • گلگت بلتستان
    • چترال
    • شوبز
    • دلچسپ و عجیب
    • کھیل
    • کےٹو ٹی وی
    KAY2 TV
    K2 Times | کے ٹو ٹائمزK2 Times | کے ٹو ٹائمز
    You are at:Home»بلوچستان»بلوچستان میں کم عمر بچیوں کو مبینہ خودکش حملوں کے لیے استعمال کرنے کا منصوبہ ناکام
    بلوچستان اگست 29, 2026

    بلوچستان میں کم عمر بچیوں کو مبینہ خودکش حملوں کے لیے استعمال کرنے کا منصوبہ ناکام

    اگست 29, 20263 Mins Read
    Facebook Twitter Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Email

    کالعدم بلوچ لبریشن آرمی (بی ایل اے) کی جانب سے دو کم عمر بچیوں کو مبینہ طور پر خودکش حملوں کے لیے استعمال کرنے کا منصوبہ ناکام بنا دیا ہے۔

    یہ بات بلوچستان کے وزیر داخلہ میر ضیا اللہ لانگو نے بتائی کہ سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کی ہے۔

    کوئٹہ میں پریس کانفرنس کے دوران صوبائی وزیر داخلہ میر ضیا اللہ لانگو نے بتایا کہ کارروائی کے دوران زینب اور فاطمہ نامی دو کم عمر بچیوں کو تحویل میں لیا گیا۔

    دونوں بچیوں کو مبینہ طور پر خودکش حملوں کے لیے تیار کیا جا رہا تھا، جن کی عمریں بالترتیب 16 سال اور 12 سال ہے۔

    صوبائی وزیر داخلہ نے کہا کہ جنوبی بلوچستان میں کم عمر بچیوں کو جذباتی طور پر ورغلا کر مبینہ طور پر خودکش حملوں کے لیے استعمال کرنے کی کوشش کی گئی۔

    کوئٹہ میں پریس کانفرنس کے دوران 16 سالہ زینب نے بتایا کہ اس کے شوہر سمیت خاندان کے 8 سے 10 افراد کو قتل کیا گیا ہے۔

    انہوں نے دعویٰ کیا کہ ایک مقامی کمانڈر نے ان کے شوہر سیف سے رابطہ کرکے اسے تنظیم کے لیے کام کرنے پر آمادہ کرنے کی کوشش کی جب کہ انکار پر اسے قتل کردیا گیا۔

    زینب کے مطابق شوہر کے قتل کے بعد بھی مبینہ کمانڈر کی جانب سے رابطوں کا سلسلہ جاری رہا اور اسے شوہر کے قتل کا الزام ریاستی اداروں پر عائد کرکے بدلہ لینے پر آمادہ کیا گیا۔

    انہوں نے بتایا کہ اس کی 12 سالہ کزن فاطمہ بھی اس کے ساتھ رہنے کی وجہ سے مبینہ کمانڈر کے رابطے میں آگئی تھیں۔

    فاطمہ کے والد بھی دہشت گردی کا نشانہ بنے تھے، جس کے بعد دونوں بچیوں کو جذباتی طور پر تنظیم کا حصہ بننے پر آمادہ کیا گیا۔

    دونوں بچیوں نے بتایا کہ وہ بدلہ لینے کے جذبات میں آکر تنظیم کے افراد کے ساتھ ایک نامعلوم مقام پر پہنچیں جہاں تقریباً 40 روز تک رکھا گیا اور اس دوران انہیں تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔

    ایک کمانڈر کی جانب سے نامناسب تعلقات قائم کرنے کی پیش کش بھی کی گئی۔

    بچیوں کے مطابق جب انہوں نے مبینہ کمانڈر سے ملاقات کی خواہش ظاہر کی تو انہیں بتایا گیا کہ وہ کسی ہمسایہ ملک کے دورے پر ہے اور واپسی پر ملاقات کرائی جائے گی۔

    وزیر داخلہ میر ضیا اللہ لانگو نے بتایا کہ دونوں بچیوں کو ایک نامعلوم مقام سے دوسری جگہ منتقل کیا جا رہا تھا کہ سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاع پر بروقت کارروائی کرتے ہوئے انہیں تحویل میں لے لیا۔

    صوبائی وزیر داخلہ نے کہا کہ کم عمر بچوں اور بچیوں کو دہشت گردی جیسے سنگین جرائم کے لیے استعمال کرنے کی کوشش انتہائی افسوس ناک اور قابل مذمت ہے۔

    سیکیورٹی ادارے ایسے عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہیں۔

    بلوچ لبریشن آرمی بلوچستان بلوچستان سیکیورٹی بی ایل اے جنوبی بلوچستان خودکش حملے دہشت گردی دہشت گردی کے خلاف کارروائی سیکیورٹی فورسز کم عمر بچیاں کوئٹہ میر ضیا اللہ لانگو
    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleخیبرپختونخوا میں رواں سال ڈینگی کے 478 کیسز کی تصدیق، پشاور سب سے زیادہ متاثر
    Next Article سندھ محکمہ صحت میں چھٹیوں کا نظام آن لائن، 31 اگست سے نیا طریقہ نافذ
    Saqib Butt
    • Website

    Related Posts

    سندھ محکمہ صحت میں چھٹیوں کا نظام آن لائن، 31 اگست سے نیا طریقہ نافذ

    اگست 29, 2026

    خیبرپختونخوا میں رواں سال ڈینگی کے 478 کیسز کی تصدیق، پشاور سب سے زیادہ متاثر

    اگست 29, 2026

    وزیرداخلہ کی قیادت میں اسلام آباد کو تجاوزات سے پاک، محفوظ اور خوبصورت دارالحکومت بنانے کی جانب اہم پیش رفت

    اگست 29, 2026
    Leave A Reply Cancel Reply

    تازہ ترین خبریں
    خاص خبریں

    سندھ محکمہ صحت میں چھٹیوں کا نظام آن لائن، 31 اگست سے نیا طریقہ نافذ

    اگست 29, 2026
    بلوچستان

    بلوچستان میں کم عمر بچیوں کو مبینہ خودکش حملوں کے لیے استعمال کرنے کا منصوبہ ناکام

    اگست 29, 2026
    خاص خبریں

    خیبرپختونخوا میں رواں سال ڈینگی کے 478 کیسز کی تصدیق، پشاور سب سے زیادہ متاثر

    اگست 29, 2026
    اسلام آباد

    وزیرداخلہ کی قیادت میں اسلام آباد کو تجاوزات سے پاک، محفوظ اور خوبصورت دارالحکومت بنانے کی جانب اہم پیش رفت

    اگست 29, 2026
    • Facebook
    • YouTube
    • Twitter
    • Instagram
    نمایاں خبریں
    اگست 24, 2026

    آزاد کشمیر کی مخصوص نشستوں پر ن لیگ کا کلین سویپ، 8 میں سے 6 نشستیں جیت لیں

    آزاد کشمیر

    مظفرآباد: آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کی 8 مخصوص نشستوں کے انتخابات میں مسلم لیگ…

    پنجاب

    راولپنڈی میں گاڑی سے بھاری مقدار میں بارودی مواد برآمد، 3 ملزمان گرفتار

    اگست 20, 2026
    ٹیکنالوجی

    وزارتِ آئی ٹی اور میٹا کے تعاون سے سمال بزنس گروتھ اکیڈمی کا آغاز

    اگست 27, 2026
    ایڈیٹر کا انتخاب
    خاص خبریں

    پنجاب بائیک سکیم: آن لائن رجسٹریشن کیسے کریں؟ مرحلہ وار گائیڈ چیک کریں

    اپریل 15, 2024
    خاص خبریں

    پنجاب میں 50,000 گھروں کے لیے مفت سولر پینل! کیا آپ درخواست دینے کے اہل ہیں؟ یہاں چیک کریں!

    اپریل 16, 2024
    خاص خبریں

    ایبٹ آباد میں لاپتہ لیڈی ڈاکٹر وردہ کی لاش چار دن بعد برآمد، ڈاکٹروں کا احتجاج

    دسمبر 8, 2025
    مقبول خبریں
    خاص خبریں

    سندھ محکمہ صحت میں چھٹیوں کا نظام آن لائن، 31 اگست سے نیا طریقہ نافذ

    اگست 29, 2026
    بلوچستان

    بلوچستان میں کم عمر بچیوں کو مبینہ خودکش حملوں کے لیے استعمال کرنے کا منصوبہ ناکام

    اگست 29, 2026
    خاص خبریں

    خیبرپختونخوا میں رواں سال ڈینگی کے 478 کیسز کی تصدیق، پشاور سب سے زیادہ متاثر

    اگست 29, 2026

    نئے فالو اپ کے ساتھ

    ہمارے نیوز لیٹر کو سبسکرائب کریں۔

    .K2Times © 2026. All Rights Reserved

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.