پاکستان، سعودی عرب اور ترکیے کے درمیان مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کی خوشی میں اسلام آباد میں اہم سرکاری عمارتوں پر چراغاں کیا گیا ۔
اسلام آباد میں ایوان صدر، وزیراعظم ہاؤس، پارلیمینٹ کی عمارتوں کو سجادیا گیا جبکہ اہم شاہراہوں پر تینوں ملکوں کے پرچم لہرا دیے گئے، مکہ معاہدہ سے متعلق شاہراہوں پر خیر مقدمی بینرز بھی آویزاں کردیے گئے ۔
گزشتہ روز پاکستان ، سعودی عرب اور ترکیہ کے درمیان تاریخی مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ ہوا تھا جس پر وزیراعظم شہبازشریف، سعودی ولی عہد محمد سلمان اور ترک صدر رجب طیب اردواان نے دستخط کئے تھے ۔
معاہدے کا بنیادی مقصد اپنے عوام کے مفادات کا تحفظ یقینی بنانا ہے، فیلڈ مارشل عاصم منیر نے تینوں ملکوں کے مشترکہ خواب کو حقیقت میں بدلنے میں اہم کردار ادا کیا ۔


