Close Menu
K2 Times | کے ٹو ٹائمزK2 Times | کے ٹو ٹائمز
    مقبول خبریں
    حکومت

    وزیرداخلہ محسن نقوی کی زیر صدارت اجلاس، شہداء اور غازیوں کے لیے سول اعزازات کی منظوری

    اگست 8, 2026
    بلوچستان

    آپریشن رد الفتنہ 3: بلوچستان میں فتنۃ الہندوستان کے 3 دہشتگرد ہلاک

    اگست 8, 2026
    سندھ

    سندھ کے بیشتر علاقوں میں موسم جزوی ابر آلود، گرم اور مرطوب رہنے کا امکان

    اگست 8, 2026
    Facebook X (Twitter) Instagram
    اگست 8, 2026
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    K2 Times | کے ٹو ٹائمزK2 Times | کے ٹو ٹائمز
    رابطہ کریں کےٹو ٹی وی
    • صفحہ اول
    • قومی خبریں
    • ہزارہ
    • پوٹھوہار
    • گلگت بلتستان
    • چترال
    • شوبز
    • دلچسپ و عجیب
    • کھیل
    • کےٹو ٹی وی
    KAY2 TV
    K2 Times | کے ٹو ٹائمزK2 Times | کے ٹو ٹائمز
    You are at:Home»باہمی تعاون»پاکستان اور سویڈن کے درمیان تجارت، ٹیکنالوجی اور ہنرمندی کے شعبوں میں تعاون بڑھانے کی ضرورت ہے، صدر مملکت
    باہمی تعاون اگست 8, 2026

    پاکستان اور سویڈن کے درمیان تجارت، ٹیکنالوجی اور ہنرمندی کے شعبوں میں تعاون بڑھانے کی ضرورت ہے، صدر مملکت

    اگست 8, 20262 Mins Read
    Facebook Twitter Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Email

    اسلام آباد: صدر آصف علی زرداری نے پاکستان اور سویڈن کے درمیان تجارت، ٹیکنالوجی اور ہنرمندی کے فروغ سمیت مختلف شعبوں میں تعاون مزید بڑھانے پر زور دیا ہے۔

    صدر آصف علی زرداری نے ان خیالات کا اظہار سویڈن کے لیے پاکستان کے نامزد سفیر احمد امجد علی سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، جنہوں نے ایوانِ صدر میں ان سے ملاقات کی۔

    صدر مملکت نے قابلِ تجدید توانائی، پائیدار ٹیکنالوجیز، انفارمیشن ٹیکنالوجی اور زراعت کے شعبوں میں دوطرفہ تعاون وسعت دینے کی ضرورت پر زور دیا۔

    صدر مملکت نے کہا کہ پارلیمانی روابط اور قیادت کی سطح پر دورے پاکستان اور سویڈن کے باہمی تعلقات کو مزید مستحکم بنانے میں اہم کردار ادا کرسکتے ہیں۔

    صدر مملکت نے نامزد سفیر کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور سویڈن کے درمیان دوستانہ تعلقات قائم ہیں۔

    دونوں ممالک کثیرالجہتی نظام، قواعد پر مبنی عالمی نظام، انسانی حقوق اور جمہوریت سمیت متعدد امور پر یکساں مؤقف رکھتے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ پاکستان سویڈن کو اہم اقتصادی و تجارتی شراکت دار اور یورپی یونین، اقوام متحدہ سمیت دیگر کثیرالجہتی اداروں کا اہم رکن سمجھتا ہے۔

    آصف علی زرداری نے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ نامزد سفیر سویڈن میں مقیم ہزاروں پاکستانیوں سے قریبی رابطہ رکھیں گے۔

    سویڈن کی ترقی میں ان کے کردار کو اجاگر کریں گے اور پاکستان کے لیے خیرسگالی کے فروغ میں اپنا کردار ادا کریں گے۔

    آصف علی زرداری احمد امجد علی انفارمیشن ٹیکنالوجی پاکستان پاکستان سویڈن تجارت پاکستان سویڈن تعلقات تجارت ٹیکنالوجی دوطرفہ تعاون زراعت سویڈن قابل تجدید توانائی
    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleمکہ دفاعی معاہدہ: اسلامی ممالک کی جانب سے پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے معاہدے کا خیرمقدم
    Next Article راولپنڈی، دو دکانوں میں اچانک آگ بھڑک اٹھی، ریسکیو کی بروقت کارروائی سے بڑا نقصان ٹل گیا
    Saqib Butt
    • Website

    Related Posts

    وزیرداخلہ محسن نقوی کی زیر صدارت اجلاس، شہداء اور غازیوں کے لیے سول اعزازات کی منظوری

    اگست 8, 2026

    آپریشن رد الفتنہ 3: بلوچستان میں فتنۃ الہندوستان کے 3 دہشتگرد ہلاک

    اگست 8, 2026

    مکہ دفاعی معاہدہ: اسلامی ممالک کی جانب سے پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے معاہدے کا خیرمقدم

    اگست 8, 2026
    Leave A Reply Cancel Reply

    تازہ ترین خبریں
    حکومت

    وزیرداخلہ محسن نقوی کی زیر صدارت اجلاس، شہداء اور غازیوں کے لیے سول اعزازات کی منظوری

    اگست 8, 2026
    بلوچستان

    آپریشن رد الفتنہ 3: بلوچستان میں فتنۃ الہندوستان کے 3 دہشتگرد ہلاک

    اگست 8, 2026
    سندھ

    سندھ کے بیشتر علاقوں میں موسم جزوی ابر آلود، گرم اور مرطوب رہنے کا امکان

    اگست 8, 2026
    پنجاب

    راولپنڈی، دو دکانوں میں اچانک آگ بھڑک اٹھی، ریسکیو کی بروقت کارروائی سے بڑا نقصان ٹل گیا

    اگست 8, 2026
    • Facebook
    • YouTube
    • Twitter
    • Instagram
    نمایاں خبریں
    اگست 1, 2026

    دیر بالا میں ہیضے کی وباء، 3 ہزار سے زائد افراد متاثر، محکمہ صحت کی ہنگامی کارروائیاں شروع

    خاص خبریں

    خیبرپختونخوا کے ضلع دیر بالا کے مختلف علاقوں عشیرئی درہ، شرینگل، براول اور دیر خاص…

    آزاد کشمیر

    آزاد کشمیر الیکشن کا دوسرے مرحلے میں بھی ن لیگ کامیاب، 20 میں سے 14 نشستوں پر کامیاب، پیپلزپارٹی کو 5 نشستیں ملیں

    اگست 3, 2026
    باہمی تعاون

    وزیراعظم شہباز شریف آج سعودی عرب روانہ ہوں گے، ولی عہد محمد بن سلمان سے اہم ملاقات متوقع، ترجمان دفتر خارجہ

    اگست 6, 2026
    ایڈیٹر کا انتخاب
    خاص خبریں

    پنجاب بائیک سکیم: آن لائن رجسٹریشن کیسے کریں؟ مرحلہ وار گائیڈ چیک کریں

    اپریل 15, 2024
    خاص خبریں

    پنجاب میں 50,000 گھروں کے لیے مفت سولر پینل! کیا آپ درخواست دینے کے اہل ہیں؟ یہاں چیک کریں!

    اپریل 16, 2024
    خاص خبریں

    ایبٹ آباد میں لاپتہ لیڈی ڈاکٹر وردہ کی لاش چار دن بعد برآمد، ڈاکٹروں کا احتجاج

    دسمبر 8, 2025
    مقبول خبریں
    حکومت

    وزیرداخلہ محسن نقوی کی زیر صدارت اجلاس، شہداء اور غازیوں کے لیے سول اعزازات کی منظوری

    اگست 8, 2026
    بلوچستان

    آپریشن رد الفتنہ 3: بلوچستان میں فتنۃ الہندوستان کے 3 دہشتگرد ہلاک

    اگست 8, 2026
    سندھ

    سندھ کے بیشتر علاقوں میں موسم جزوی ابر آلود، گرم اور مرطوب رہنے کا امکان

    اگست 8, 2026

    نئے فالو اپ کے ساتھ

    ہمارے نیوز لیٹر کو سبسکرائب کریں۔

    .K2Times © 2026. All Rights Reserved

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.