Close Menu
K2 Times | کے ٹو ٹائمزK2 Times | کے ٹو ٹائمز
    مقبول خبریں
    کھیل

    پاکستان کے خلاف دوسرےٹیسٹ کے دوسرے روز پہلی اننگز میں ویسٹ انڈیز کی ٹیم 344 رنز بنا کر آؤٹ

    اگست 3, 2026
    پوٹھوہار

    راولپنڈی میں کل مقامی تعطیل کا اعلان، اعلامیہ جاری

    اگست 3, 2026
    خاص خبریں

    سانحہ سوات میں شہید ہونے والوں کی تعداد 17 ہوگئی، وزیراعلیٰ اور آئی جی پولیس کا کبل کا دورہ، اہم فیصلے

    اگست 3, 2026
    Facebook X (Twitter) Instagram
    اگست 3, 2026
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    K2 Times | کے ٹو ٹائمزK2 Times | کے ٹو ٹائمز
    رابطہ کریں کےٹو ٹی وی
    • صفحہ اول
    • قومی خبریں
    • ہزارہ
    • پوٹھوہار
    • گلگت بلتستان
    • چترال
    • شوبز
    • دلچسپ و عجیب
    • کھیل
    • کےٹو ٹی وی
    KAY2 TV
    K2 Times | کے ٹو ٹائمزK2 Times | کے ٹو ٹائمز
    You are at:Home»خاص خبریں»سانحہ سوات میں شہید ہونے والوں کی تعداد 17 ہوگئی، وزیراعلیٰ اور آئی جی پولیس کا کبل کا دورہ، اہم فیصلے
    خاص خبریں اگست 3, 2026

    سانحہ سوات میں شہید ہونے والوں کی تعداد 17 ہوگئی، وزیراعلیٰ اور آئی جی پولیس کا کبل کا دورہ، اہم فیصلے

    اگست 3, 20264 Mins Read
    Facebook Twitter Email
    The death toll from the Swat tragedy has risen to 17; the Chief Minister and the Police IG visited Kabal, and key decisions were made
    خودکش حملے میں 6 سے 8 کلوگرام بارودی مواد استعمال کیا گیا،پولیس کی ابتدائی تحقیقات
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Email

    سوات کے علاقے کبل میں تھانہ کبل کے مرکزی گیٹ پر ہونے والے خودکش حملے میں مزید دو زخمی دم توڑ گئے، جس کے بعد جاں بحق افراد کی مجموعی تعداد 17 ہوگئی ۔ شہداء میں 7 پولیس اہلکار اور 10 شہری شامل ہیں، جبکہ 23 سے زائد افراد مختلف ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں ۔ شہداء کی نماز جنازہ ادا کرنے کے بعد انہیں ان کے آبائی علاقوں میں سپرد خاک کر دیا گیا، جبکہ کبل بازار مکمل طور پر بند رہا اور پورے علاقے میں سوگ کی فضا چھائی رہی ۔

    سوات (عدنان باچا)  واقعے کی ایف آئی آر تھانہ سی ٹی ڈی کبل میں نامعلوم دہشت گردوں کے خلاف درج کر لی گئی ہے، جس میں قتل، اقدام قتل اور انسداد دہشت گردی ایکٹ کی مختلف دفعات شامل کی گئی ہیں۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق خودکش حملے میں 6 سے 8 کلوگرام بارودی مواد استعمال کیا گیا ۔

    انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبرپختونخوا ذوالفقار حمید نے واقعے کے بعد ضلع سوات کا ہنگامی دورہ کیا، انہوں نے سیدو شریف ٹیچنگ ہسپتال میں زیر علاج زخمی پولیس اہلکاروں اور شہریوں کی عیادت کی، ان کی خیریت دریافت کی اور زخمیوں کے بلند حوصلوں کو سراہتے ہوئے جلد صحت یابی کے لیے دعا کی، آئی جی پولیس نے ڈاکٹرز اور طبی عملے کو زخمیوں کو بہترین علاج کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت بھی کی۔ اس موقع پر ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی، ریجنل پولیس آفیسر مالاکنڈ اور ڈی پی او سوات بھی ان کے ہمراہ موجود تھے ۔

    بعد ازاں ریجنل پولیس آفس مالاکنڈ میں آئی جی پولیس کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں مالاکنڈ ریجن کی مجموعی امن و امان کی صورتحال، حملے کے محرکات، ذمہ داروں اور سہولت کاروں کے حوالے سے پیش رفت کا جائزہ لیا گیا، اجلاس کو بتایا گیا کہ حملہ آور کی شناخت کر لی گئی ہے جبکہ جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے تحقیقات کو مزید تیز کیا جا رہا ہے۔ آئی جی پولیس نے ہدایت کی کہ واقعے میں ملوث تمام عناصر کو جلد از جلد گرفتار کر کے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے ۔

    میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے آئی جی خیبرپختونخوا ذوالفقار حمید نے اعلان کیا کہ حملے کی تحقیقات کے لیے مشترکہ تحقیقاتی ٹیم (جے آئی ٹی) تشکیل دی جائے گی، شہید پولیس اہلکاروں کے لواحقین کو مکمل شہداء پیکج فراہم کیا جائے گا ۔

    ان کا کہنا تھا کہ ممکنہ خطرات کے پیش نظر پہلے سے سخت سیکیورٹی انتظامات کیے گئے تھے اور پولیس جوانوں نے غیر معمولی بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے خودکش حملہ آور کو مرکزی مقام تک پہنچنے سے روک دیا، جس کے باعث بڑے پیمانے پر جانی نقصان سے بچاؤ ممکن ہوا۔ انہوں نے واضح کیا کہ دہشت گردوں کو دوبارہ منظم ہونے کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی اور پولیس کو جدید اسلحہ، آلات اور سہولیات کی فراہمی کا عمل جاری ہے ۔

    ادھر وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل خان آفریدی بھی معاون خصوصی برائے داخلہ طارق سعید، چیف سیکرٹری شہاب علی شاہ اور آئی جی پولیس کے ہمراہ سوات پہنچے ۔

    انہوں نے دھماکے میں شہید ہونے والے پولیس اہلکاروں اور شہریوں کے اہل خانہ سے ملاقات کی، فاتحہ خوانی کی اور لواحقین سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا، وزیراعلیٰ نے سیدو شریف ٹیچنگ ہسپتال میں زخمیوں کی عیادت بھی کی اور انہیں بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت جاری کی ۔

    وزیراعلیٰ نے بعد ازاں سوات میں امن و امان سے متعلق اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت کی، جہاں انہیں حملے، مجموعی سیکیورٹی صورتحال اور جاری کارروائیوں پر تفصیلی بریفنگ دی گئی، اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وفاق کی ناقص پالیسیوں کا خمیازہ خیبرپختونخوا کے عوام اور پولیس بھگت رہے ہیں، تاہم دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پولیس اور شہریوں کی قربانیاں ہرگز رائیگاں نہیں جائیں گی ۔

    انہوں نے کہا کہ امن کے قیام کے لیے عوام، پولیس اور تمام سیاسی و مذہبی قوتوں کو متحد ہونا ہوگا، دہشت گردی کے خلاف فیصلہ کن مرحلہ جاری ہے اور اس ناسور کا مکمل خاتمہ حکومت کی اولین ترجیح ہے ۔

    وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا پولیس اور سی ٹی ڈی کو دہشت گردی کے خلاف جنگ کے لیے تمام وسائل فراہم کیے جا رہے ہیں، جبکہ پولیس کی استعداد کار بڑھانے کے لیے 20 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں ۔

    انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ صوبائی حکومت مؤثر حکمت عملی کے ذریعے خیبرپختونخوا میں امن بحال کرے گی اور رواں سال کو امن، ترقی اور خوشحالی کا سال بنایا جائے گا ۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleآزاد کشمیر الیکشن کا دوسرے مرحلے میں بھی ن لیگ کامیاب، 20 میں سے 14 نشستوں پر کامیاب، پیپلزپارٹی کو 5 نشستیں ملیں
    Next Article راولپنڈی میں کل مقامی تعطیل کا اعلان، اعلامیہ جاری
    Arshad Iqbal

    Related Posts

    راولپنڈی میں کل مقامی تعطیل کا اعلان، اعلامیہ جاری

    اگست 3, 2026

    آزاد کشمیر الیکشن کا دوسرے مرحلے میں بھی ن لیگ کامیاب، 20 میں سے 14 نشستوں پر کامیاب، پیپلزپارٹی کو 5 نشستیں ملیں

    اگست 3, 2026

    پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں شاندار آغاز، ڈالر بھی 278.06 روپے پر بند، روپے کی معمولی بہتری

    اگست 3, 2026
    Leave A Reply Cancel Reply

    تازہ ترین خبریں
    کھیل

    پاکستان کے خلاف دوسرےٹیسٹ کے دوسرے روز پہلی اننگز میں ویسٹ انڈیز کی ٹیم 344 رنز بنا کر آؤٹ

    اگست 3, 2026
    پوٹھوہار

    راولپنڈی میں کل مقامی تعطیل کا اعلان، اعلامیہ جاری

    اگست 3, 2026
    خاص خبریں

    سانحہ سوات میں شہید ہونے والوں کی تعداد 17 ہوگئی، وزیراعلیٰ اور آئی جی پولیس کا کبل کا دورہ، اہم فیصلے

    اگست 3, 2026
    آزاد کشمیر

    آزاد کشمیر الیکشن کا دوسرے مرحلے میں بھی ن لیگ کامیاب، 20 میں سے 14 نشستوں پر کامیاب، پیپلزپارٹی کو 5 نشستیں ملیں

    اگست 3, 2026
    • Facebook
    • YouTube
    • Twitter
    • Instagram
    نمایاں خبریں
    جولائی 29, 2026

    وفاقی تعلیمی بورڈ نے نہم و دہم کے سالانہ نتائج 2026 جاری کر دیے

    اسلام آباد

    اسلام آباد: وفاقی تعلیمی بورڈ برائے ثانوی و اعلیٰ ثانوی تعلیم  نے نہم اور دہم…

    خاص خبریں

    خیبر پختونخوا: 4 ہزار مشتبہ شناختی کارڈز کی جانچ شروع، متعلقہ افراد کو نوٹس جاری

    جولائی 28, 2026
    خاص خبریں

    دیر بالا میں ہیضے کی وباء، 3 ہزار سے زائد افراد متاثر، محکمہ صحت کی ہنگامی کارروائیاں شروع

    اگست 1, 2026
    ایڈیٹر کا انتخاب
    خاص خبریں

    پنجاب بائیک سکیم: آن لائن رجسٹریشن کیسے کریں؟ مرحلہ وار گائیڈ چیک کریں

    اپریل 15, 2024
    خاص خبریں

    پنجاب میں 50,000 گھروں کے لیے مفت سولر پینل! کیا آپ درخواست دینے کے اہل ہیں؟ یہاں چیک کریں!

    اپریل 16, 2024
    خاص خبریں

    ایبٹ آباد میں لاپتہ لیڈی ڈاکٹر وردہ کی لاش چار دن بعد برآمد، ڈاکٹروں کا احتجاج

    دسمبر 8, 2025
    مقبول خبریں
    کھیل

    پاکستان کے خلاف دوسرےٹیسٹ کے دوسرے روز پہلی اننگز میں ویسٹ انڈیز کی ٹیم 344 رنز بنا کر آؤٹ

    اگست 3, 2026
    پوٹھوہار

    راولپنڈی میں کل مقامی تعطیل کا اعلان، اعلامیہ جاری

    اگست 3, 2026
    خاص خبریں

    سانحہ سوات میں شہید ہونے والوں کی تعداد 17 ہوگئی، وزیراعلیٰ اور آئی جی پولیس کا کبل کا دورہ، اہم فیصلے

    اگست 3, 2026

    نئے فالو اپ کے ساتھ

    ہمارے نیوز لیٹر کو سبسکرائب کریں۔

    .K2Times © 2026. All Rights Reserved

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.