پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل چوتھے روز بھی اضافہ کردیا گیا، نوٹی فکیشن کے مطابق ڈیزل کے نرخ میں 4 روپے 80 پیسے جبکہ پٹرول کی قیمت میں 3 روپے 66 پیسے فی لٹر اضافہ کردیا گیا، پٹرولیم ڈویژن کی جانب سے نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیا ۔
اسلام آباد: پیٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ڈیزل کی قیمت میں 4 روپے 80 پیسے فی لٹر اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 383 روپے 46 پیسے فی لیٹر ہوگئی ۔
نوٹی فکیشن کے مطابق پٹرول کی قیمت میں 4 روپے 40 پیسے فی لٹر اضافہ کیا گیا، جس کے بعد پٹرول کی نئی قیمت 335 روپے 18 پیسے فی لیٹر ہوگئی ۔
پیٹرولیم ڈویژن کے مطابق پیٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتوں کا تعین اوگرا کی جانب سےکیا گیا ہے جو آج رات 12 بجے سے کل 25 جولائی کو رات 12 بجے تک نافذ العمل ہوگا ۔
واضح رہے حکومت نے گزشتہ روز بھی ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 62 پیسے جبکہ پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے 40 پیسے فی لیٹر اضافے کا اعلان کیا تھا ۔


