وفاقی حکومت نے ڈیزل کے نرخ میں 7 روپے 83 پیسے اور پٹرول کی قیمت میں 6 روپے 39 پیسے فی لیٹر اضافہ کردیا، پٹرولیم ڈویژن کی جانب سے نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیا ۔
اسلام آباد: پیٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ڈیزل کی قیمت میں 7 روپے 83 پیسے فی لٹر اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 375 روپے 4 پیسے فی لیٹر ہوگئی ۔
نوٹی فکیشن کے مطابق پٹرول کی قیمت میں 6 روپے 39 پیسے فی لٹر اضافہ کیا گیا، جس کے بعد پٹرول کی نئی قیمت 327 روپے 12 پیسے فی لیٹر ہوگئی ۔
پیٹرولیم ڈویژن کے مطابق پیٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتوں کا تعین اوگرا کی جانب سےکیا گیا ہے جو آج رات 12 بجے سے کل 23 جولائی کو رات 12 بجے تک نافذ العمل ہوگا ۔


