Close Menu
K2 Times | کے ٹو ٹائمزK2 Times | کے ٹو ٹائمز
    مقبول خبریں
    خاص خبریں

    فیلڈ مارشل عاصم منیر کا سرحد پار سے ہونے والی دہشت گردی کو طاقت سے کچلنے کا اعلان

    جولائی 8, 2026
    خاص خبریں

    بلوچستان میں 4روز کے دوران جوابی کارروائیاں ،54 دہشت گرد ہلاک، 42 اہلکار شہید، ڈی جی آئی ایس پی آر

    جولائی 8, 2026
    توانائی

    وزیراعظم کی زیرِ صدارت گلگت بلتستان کے لیے 100 میگاواٹ شمسی توانائی منصوبے پر جائزہ اجلاس

    جولائی 8, 2026
    Facebook X (Twitter) Instagram
    جولائی 8, 2026
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    K2 Times | کے ٹو ٹائمزK2 Times | کے ٹو ٹائمز
    رابطہ کریں کےٹو ٹی وی
    • صفحہ اول
    • قومی خبریں
    • ہزارہ
    • پوٹھوہار
    • گلگت بلتستان
    • چترال
    • شوبز
    • دلچسپ و عجیب
    • کھیل
    • کےٹو ٹی وی
    KAY2 TV
    K2 Times | کے ٹو ٹائمزK2 Times | کے ٹو ٹائمز
    You are at:Home»خاص خبریں»بلوچستان میں 4روز کے دوران جوابی کارروائیاں ،54 دہشت گرد ہلاک، 42 اہلکار شہید، ڈی جی آئی ایس پی آر
    خاص خبریں جولائی 8, 2026

    بلوچستان میں 4روز کے دوران جوابی کارروائیاں ،54 دہشت گرد ہلاک، 42 اہلکار شہید، ڈی جی آئی ایس پی آر

    جولائی 8, 20264 Mins Read
    Facebook Twitter Email
    Retaliatory operations in Balochistan over four days: 54 terrorists killed, 42 security personnel martyred – DG ISPR.
    فتنہ الہندوستان کا بلوچستانیت سے کوئی تعلق نہیں، جبکہ فتنہ الخوارج کا اسلام سے بھی کوئی تعلق نہیں، لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری کی پریس بریفنگ
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Email

    ترجمان پاک فوج احمد شریف چودھری نے کہا ہے کہ گزشتہ 4 روز کے دوران بلوچستان میں دہشتگردی کے 3 بڑے واقعات ہوئے، سکیورٹی فورسز اور قانون نافذکرنے والے اداروں کی کارروائیوں میں 54 دہشتگرد ہلاک ہوئے،  3 واقعات میں وطن عزیز کا دفاع کرتے ہوئے 42 شہادتیں ہوئیں ۔

    بلوچستان کی سکیورٹی صورتحال پر تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے کہا ہے کہ گزشتہ چار روز کے دوران بلوچستان میں فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان سے وابستہ دہشت گردوں نے اپنے مذموم مقاصد کے لیے معصوم شہریوں کو نشانہ بنایا ۔

    ابہوں نے کہا کہ منگی ڈیم، کوئٹہ پمپنگ سٹیشن کے علاقے میں دہشت گردی کا واقعہ پیش آیا، جبکہ زیارت میں دہشت گردوں کے خلاف مؤثر کارروائی کے دوران کم از کم 15 دہشت گرد ہلاک ہوئے اور اپنی 15 لاشیں چھوڑ کر فرار ہو گئے، آج کیے گئے دو مزید آپریشنز میں 14 دہشت گرد مارے گئے، جس کے بعد گزشتہ چند روز کے دوران قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارروائیوں میں مجموعی طور پر 54 دہشت گرد ہلاک کیے جا چکے ہیں ۔

    ترجمان پاک فوج نے بتایا کہ فتنہ الہندوستان کا بلوچستانیت سے کوئی تعلق نہیں، جبکہ فتنہ الخوارج کا اسلام سے بھی کوئی تعلق نہیں، ریاست پاکستان کا موقف اس معاملے پر نہایت واضح اور دوٹوک ہے، اور دہشت گردوں، ان کے سہولت کاروں اور سرپرستوں کا ہر حد تک پیچھا کیا جائے گا ۔

    لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری کا مزید کہنا تھا کہ متعدد بار واضح کیا جا چکا ہے کہ افغان سرزمین پاکستان مخالف کارروائیوں کے لیے استعمال ہو رہی ہے اور ان دہشت گرد کارروائیوں کو افغان طالبان رجیم کی پشت پناہی حاصل ہے ۔

    انہوں نے مزید کہا کہ کراچی حملے کی تمام منصوبہ بندی افغانستان میں کی گئی، جبکہ بلوچستان میں دہشت گردی بھارت کروا رہا ہے۔ ان کے بقول سوال یہ ہے کہ یہ سب کون کروا رہا ہے، اور اس کا جواب واضح ہے کہ یہ سب بھارت کروا رہا ہے ۔

    لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے بتایا کہ دہشت گردوں کے خلاف کارروائیوں میں پولیس کے 18 جوانوں نے جام شہادت نوش کیا، جبکہ تینوں دہشت گرد حملوں میں وطن عزیز کا دفاع کرتے ہوئے مجموعی طور پر 42 اہلکار شہید ہوئے، زیارت میں شہید ہونے والے تمام پولیس اہلکار مقامی اور مسلمان تھے جبکہ دہشت گرد دعویٰ کرتے ہیں کہ وہ بلوچستان اور اسلام کی جنگ لڑ رہے ہیں، جو سراسر جھوٹ ہے ۔

    ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ دہشت گردوں نے معصوم بچوں کو یرغمال بنایا، مقامی آبادی کو نشانہ بنایا اور ان کا مقصد عوام میں خوف و ہراس پھیلانا تھا، معصوم شہریوں اور وطن کے بہادر سپوتوں کو نشانہ بنانے والوں کو کسی قسم کی رعایت نہیں دی جائے گی اور وہ جہاں بھی ہوں گے، انہیں نشانِ عبرت بنایا جائے گا ۔

    انہوں نے کہا کہ بلوچستان پاکستان کی آن، شان اور جان ہے اور بلوچستان کی ترقی دراصل پاکستان کی ترقی ہے، دہشت گردوں کو ہر اس منصوبے اور سہولت سے مسئلہ ہے جس سے بلوچستان کے عوام کو فائدہ پہنچتا ہے، کیونکہ پاکستان کی خوشحالی اور ترقی کے دشمن یہی عناصر دہشت گردی کے واقعات میں ملوث ہیں ۔

    لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے مزید کہا کہ دہشت گردی کے معاملے پر فیلڈ مارشل اور سیاسی قیادت کا موقف بھی بالکل واضح ہے، اگر دہشت گرد پاکستانی شہریوں پر ہاتھ اٹھائیں گے تو ریاست ان سے مذاکرات نہیں کرے گی بلکہ ان کا ہر جگہ تعاقب کرے گی ۔

    انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ "ہم حق پر ہیں اور ان شاء اللہ اس جنگ میں ضرور کامیاب ہوں گے، دنیا کی کوئی طاقت پاکستان کو نیچا نہیں دکھا سکتی، دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کے مکمل خاتمے تک کارروائیاں بلاامتیاز جاری رہیں گی” ۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleوزیراعظم کی زیرِ صدارت گلگت بلتستان کے لیے 100 میگاواٹ شمسی توانائی منصوبے پر جائزہ اجلاس
    Next Article فیلڈ مارشل عاصم منیر کا سرحد پار سے ہونے والی دہشت گردی کو طاقت سے کچلنے کا اعلان
    Arshad Iqbal

    Related Posts

    فیلڈ مارشل عاصم منیر کا سرحد پار سے ہونے والی دہشت گردی کو طاقت سے کچلنے کا اعلان

    جولائی 8, 2026

    وزیراعظم کی زیرِ صدارت گلگت بلتستان کے لیے 100 میگاواٹ شمسی توانائی منصوبے پر جائزہ اجلاس

    جولائی 8, 2026

    بلوچستان میں فورسز کا آپریشن؛ فتنۃ الہندوستان کے 19 دہشتگرد جہنم واصل

    جولائی 8, 2026
    Leave A Reply Cancel Reply

    تازہ ترین خبریں
    خاص خبریں

    فیلڈ مارشل عاصم منیر کا سرحد پار سے ہونے والی دہشت گردی کو طاقت سے کچلنے کا اعلان

    جولائی 8, 2026
    خاص خبریں

    بلوچستان میں 4روز کے دوران جوابی کارروائیاں ،54 دہشت گرد ہلاک، 42 اہلکار شہید، ڈی جی آئی ایس پی آر

    جولائی 8, 2026
    توانائی

    وزیراعظم کی زیرِ صدارت گلگت بلتستان کے لیے 100 میگاواٹ شمسی توانائی منصوبے پر جائزہ اجلاس

    جولائی 8, 2026
    بلوچستان

    بلوچستان میں فورسز کا آپریشن؛ فتنۃ الہندوستان کے 19 دہشتگرد جہنم واصل

    جولائی 8, 2026
    • Facebook
    • YouTube
    • Twitter
    • Instagram
    نمایاں خبریں
    جولائی 6, 2026

    نیا ٹیلی کام بل: کسی شہری کی زمین پر زبردستی قبضہ نہیں ہوگا، وفاقی وزیر شزا فاطمہ کی وضاحت

    حکومت

    وفاقی وزیر برائے آئی ٹی و ٹیلی کام شزا فاطمہ خواجہ نے کہا ہے کہ…

    بین الاقوامی

    لاہور اور مانچسٹر کے مابین پی آئی اے کی براہ راست پروازوں کا آغاز

    جولائی 2, 2026
    خاص خبریں

    گلگت بلتستان کے نو منتخب وزیراعلیٰ امجد حسین ایڈووکیٹ نے اپنے عہدے کا حلف اٹھالیا

    جولائی 6, 2026
    ایڈیٹر کا انتخاب
    خاص خبریں

    پنجاب بائیک سکیم: آن لائن رجسٹریشن کیسے کریں؟ مرحلہ وار گائیڈ چیک کریں

    اپریل 15, 2024
    خاص خبریں

    پنجاب میں 50,000 گھروں کے لیے مفت سولر پینل! کیا آپ درخواست دینے کے اہل ہیں؟ یہاں چیک کریں!

    اپریل 16, 2024
    خاص خبریں

    ایبٹ آباد میں لاپتہ لیڈی ڈاکٹر وردہ کی لاش چار دن بعد برآمد، ڈاکٹروں کا احتجاج

    دسمبر 8, 2025
    مقبول خبریں
    خاص خبریں

    فیلڈ مارشل عاصم منیر کا سرحد پار سے ہونے والی دہشت گردی کو طاقت سے کچلنے کا اعلان

    جولائی 8, 2026
    خاص خبریں

    بلوچستان میں 4روز کے دوران جوابی کارروائیاں ،54 دہشت گرد ہلاک، 42 اہلکار شہید، ڈی جی آئی ایس پی آر

    جولائی 8, 2026
    توانائی

    وزیراعظم کی زیرِ صدارت گلگت بلتستان کے لیے 100 میگاواٹ شمسی توانائی منصوبے پر جائزہ اجلاس

    جولائی 8, 2026

    نئے فالو اپ کے ساتھ

    ہمارے نیوز لیٹر کو سبسکرائب کریں۔

    .K2Times © 2026. All Rights Reserved

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.