گلگت بلتستان اسمبلی میں پیپلزپارٹی،مسلم لیگ ن اور استحکام پاکستان پارٹی کےدرمیان اتحاد ہوگیا، تینوں جماعتوں کی حمایت سے پی پی کاسپیکر اور ن لیگ کا ڈپٹی سپیکر بلامقابلہ منتخب ہوگئے ۔
گلگت بلتستان اسمبلی کے سپیکر نذیر احمد کے مطابق پیپلزپارٹی کے عمران ندیم بلامقابلہ نئے سپیکر جی بی اسمبلی منتخب ہوگئے جب کہ ن لیگ کےکفایت الرحمان ایڈووکیٹ بلامقابلہ ڈپٹی سپیکر منتخب ہوئے ۔
ایم ڈبلیو ایم اور پی ٹی آئی حمایت یافتہ امیدواروں نے سپیکر اور ڈپٹی سپیکر کےانتخابی عمل میں حصہ نہیں لیا ۔
سابق اسپیکر نذیر احمد نے نومنتخب سپیکر عمران ندیم سے عہدے کا حلف لیا، حلف برداری کے بعد سابق سپیکر نےنشست نئے سپیکر کے سپرد کردی ۔
اس سے قبل چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے صدر استحکام پارٹی عبدالعلیم خان سے ٹیلیفونک رابطہ کیا اور گلگت بلتستان میں مل کر حکومت بنانے کی دعوت دی،اس موقع پر عبدالعلیم خان نے بلاول بھٹو زرداری کی پیشکش قبول کرلی ۔


