سٹاک ہوم: افغان طالبان رجیم کی جابرانہ پالیسیوں اور ہرات میں پُرامن مظاہرین کے قتلِ عام کے خلاف یورپی ممالک میں احتجاجی لہر برقرار ہے۔
سویڈن کے دارالحکومت سٹاک ہوم میں سینکڑوں افغان مہاجرین طالبان رجیم کی پالیسیوں اور خواتین پر مظالم کے خلاف سڑکوں پر نکل آئے۔
مظاہرین نے طالبان رجیم کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔
مظاہرین نے پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے اور عالمی برادری سے فوری کارروائی کا مطالبہ کیا۔
افغان مظاہرین نے سویڈش حکومت سے دوٹوک مطالبہ کیا کہ ہرات میں افغان خواتین کی حالیہ گرفتاریاں صنفی امتیاز کی بدترین مثال ہیں۔
عالمی برادری طالبان رجیم سے تمام تعلقات فوری طور پر ختم کرے۔
افغان مظاہرین نے کہا کہ طالبان رجیم سے سیاسی یا معاشی تعلقات رکھنا بے گناہ اور معصوم افغان مقتولین سے غداری ہے۔
یورپی سرزمین پر افغان طالبان جیسے انتہا پسند اور دہشت گرد غاصبوں کے لیے کوئی جگہ نہیں ہے۔
سویڈش حکومت اور یورپی یونین افغان طالبان رہنماؤں کے یورپ میں داخلے اور ویزوں کے اجرا پر فوری اور مکمل پابندی عائد کرے۔


