اسلام آباد: وفاقی حکومت نے کاروباری اوقات کار سے متعلق پابندیوں میں عارضی نرمی کر دی ہے۔
وزیراعظم نے تمام دکانوں اور مارکیٹس کو 31 مئی تک اوقات کار میں استثنیٰ دینے کا اعلان کیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے تحت تمام شاپس، بازار اور شاپنگ مالز کی بندشش کی پابندیوں سے استثنیٰ حاصل ہوگا۔
بیکریز، تنور، ریسٹورنٹس اور کریانہ سٹورز بھی اس استثنیٰ میں شامل ہیں۔ مارکیٹوں اور دکانوں کی بندش سے متعلق استثنیٰ فوری طور پر نافذ العمل ہوگا۔


