پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج جمعرات کے روز مندی کا رجحان ہے، کے ایس ای 100 انڈیکس 3304 پوائنٹس کی کمی کے بعد نمایاں گراوٹ کا شکار رہا، ہنڈرڈ انڈیکس اس وقت 1 لاکھ، 62 ہزار، 519 پوائنٹس پر موجود ہے
مندی کے باعث سرمایہ کاروں کو مالی نقصان برداشت کرنا پڑا۔ مارکیٹ میں ابتدائی سیشن سے ہی فروخت کا دباؤ دیکھا گیا جو اختتام تک برقرار رہا۔
دوسری جانب کرنسی مارکیٹ میں معمولی بہتری دیکھنے میں آئی۔ انٹربینک میں امریکی ڈالر 2 پیسے سستا ہو کر 278روپے 97 پیسے کی سطح پر بند ہوا۔
ماہرین کے مطابق امریکہ ایران مذاکرات تعطلی کے باعث عالمی سطح پر بحران نے پاکستانی سٹاک مارکیٹ اور کرنسی مارکیٹ پر اثر انداز ہو رہا ہے


