صوبے کے بعض دیگر علاقوں کی طرح ایبٹ آباد میں بھی توانائی کی بچت کے لیے صوبائی حکومت کی جانب سے سمارٹ لاک ڈاون پالیسی پر عملدرآمد جاری ہے ۔
ایبٹ آباد : ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد سرمد سلیم اکرم کی ہدایات پر تاجر برادری کے تعاون سے کاروباری مراکز دکانیں رات نو بجےجبکہ ریسٹورنٹس، کیفے و دیگر مقامات رات دس بجے بند کرنے کے لیے اقدامات جاری ہیں ۔
ایبٹ آباد کی ضلعی انتظامیہ کے افسران اپنی ٹیم کے ہمراہ سمارٹ لاک ڈاون پر عملدرآمد کے حوالے سے اقدامات یقینی بنانے کیلئے کوشاں ہیں ۔
مارکیٹ کی بندش کا جائزہ اور حکومتی ہدایات پر عمل درآمد یقینی بناتے ہوئے رات نو بجے دکانوں جبکہ رات دس بجے تک ہوٹلوں، ریسٹورنٹس کی بندش کو یقینی بنایا جا رہا ہے ۔
ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ خلاف ورزی پر متعدد دکانیں، ریسٹورنٹس سیل کیے گئے ہیں ، اس حوالے سے پولیس کی جانب سے مراسلہ جات بھی جاری کئے گئے ہیں ۔


