پی ایس ایل 11 میں پشاور زلمی کو پہلی شکست کا سامنا کرنا پڑا، دفاعی چیمپئن لاہور قلندرز نے پشاور زلمی کو 6 وکٹ سے ہرادیا، پشاور کا 200رنز کا ہدف لاہور نے آخری اوور میں 4 وکٹ پر آخری اوور میں مکمل کیا ۔
قذافی سٹیڈیم لاہور میں کھیلےگئے میچ میں لاہور قلندرز نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا،پشاور زلمی نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ اوورز میں 4 وکٹ کے نقصان پر 199 رنز سکو کئے ۔۔
پشاور کے مائیکل بریسویل 83 اور کپتان بابر اعظم 59 رنز بناکر نمایاں رہے، افتخار احمد نے 27 جبکہ کوسال مینڈس نے 7 رنز بنائے، لاہور کی جانب سے شاہین شاہ آفریدی اور حارث رووف نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں ۔
لاہور قلندرز نے 200 رنز کا ہدف آخری اوور میں 4 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرکے کامیابی حاصل کی، لاہور قلندرز کی جانب سے فخر زمان 58 اور ڈینئل سیمز 35 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے ۔
پشاور زلمی کی جاری ایونٹ میں یہ پہلی شکست ہے، لاہور قلندرز کی کامیابی کے بعد کراچی کنگز کی ٹیم پلے آف کی دوڑ سے باہر ہوگئی، 57 رنز کی شاندار اننگز پر فخر زمان میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے ۔
فتح کے بعد پوائنٹس ٹیبل پر لاہور قلندرز کی ٹیم چوتھی پوزیشن پر آگئی ہے جب کہ حیدر آباد کنگز مین اب بھی پلے آف کی دوڑ میں شامل ہے، حیدرآباد کنگز مین کو پلےآف میں پہنچنے کے لیے راولپنڈیز کو آئندہ میچ میں ہرانا ہوگا ۔


