امریکہ میں شدید برفانی طوفان کے باعث مختلف حادثات میں اب تک 65 افراد ہلاک ہو چکے ہیں جبکہ ہزاروں پروازیں منسوخ کر دی گئی ہیں۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق مشرقی امریکہ میں درجہ حرارت نقطہ انجماد سے نیچے گر گیا ہے۔ شکاگو میں منفی 14 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ کلیولینڈ میں منفی 11 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
اسی دوران ٹینیسی اور مسیسیپی میں وقفے وقفے سے ہونے والی شدید برف باری کے باعث ایک لاکھ سے زائد صارفین بجلی سے محروم ہو گئے۔ برفانی طوفان کے اثرات سے فضائی سفر بھی شدید متاثر ہوا ہے اور گزشتہ روز امریکن لائنز نے 653 پروازیں منسوخ کر دی ہیں۔
موسمیاتی محکمہ نے بتایا ہے کہ نیویارک اور نیو جرسی میں تیز ہواؤں کے چلنے کا امکان ہے، جس کے باعث صورتحال مزید خراب ہو سکتی ہے۔


