Close Menu
K2 Times | کے ٹو ٹائمزK2 Times | کے ٹو ٹائمز
    مقبول خبریں
    خاص خبریں

    پاکستانی نژاد امریکی وکیل زنیرا طارق کو ٹک ٹاک میں اہم ذمہ داری سونپ دی گئی

    جنوری 21, 2026
    خاص خبریں

    مانسہرہ میں چیتے کا حملہ، کالج جانے والا نوجوان شدید زخمی

    جنوری 21, 2026
    پوٹھوہار

     اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات، صدارتی آرڈیننس اور التواء کے خلاف درخواست پر وفاق اور الیکشن کمیشن سے جواب طلب 

    جنوری 21, 2026
    Facebook X (Twitter) Instagram
    جنوری 21, 2026
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    K2 Times | کے ٹو ٹائمزK2 Times | کے ٹو ٹائمز
    رابطہ کریں کےٹو ٹی وی
    • صفحہ اول
    • قومی خبریں
    • ہزارہ
    • پوٹھوہار
    • گلگت بلتستان
    • چترال
    • شوبز
    • دلچسپ و عجیب
    • کھیل
    • کےٹو ٹی وی
    KAY2 TV
    K2 Times | کے ٹو ٹائمزK2 Times | کے ٹو ٹائمز
    You are at:Home»خاص خبریں»پاکستانی نژاد امریکی وکیل زنیرا طارق کو ٹک ٹاک میں اہم ذمہ داری سونپ دی گئی
    خاص خبریں جنوری 21, 2026

    پاکستانی نژاد امریکی وکیل زنیرا طارق کو ٹک ٹاک میں اہم ذمہ داری سونپ دی گئی

    جنوری 21, 20262 Mins Read
    Facebook Twitter Email
    Pakistani-American Zunaira Tariq appointed to key role at TikTok
    زنیرا طارق نے ایف ڈبلیو او میں ڈائریکٹر جنرل کی پہلی خاتون مشیر کے طور پر بھی خدمات انجام دی ہیں
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Email

    پاکستانی نژاد امریکی وکیل زنیرا طارق کو ٹک ٹاک کے امریکی ہیڈکوارٹرز میں آپریشنز لیڈر موبیلٹی تعینات کر دیا گیا ہے، جہاں وہ کمپنی کی عالمی ٹیلنٹ موبیلٹی اور امیگریشن حکمتِ عملی کی نگرانی کریں گی۔

    اپنے نئے اور اہم کردار میں زنیرا طارق ٹک ٹاک میں افرادی قوت کی منتقلی اور امیگریشن پالیسیوں کی ذمہ دار ہوں گی۔ انہوں نے امریکہ، کینیڈا، میکسیکو اور برازیل میں ٹک ٹاک کی توسیعی منصوبہ بندی میں نمایاں کردار ادا کیا ہے اور کمپنی کی تیز رفتار ترقی کے لیے پیچیدہ ری لوکیشن منصوبوں کو بھی لیڈ کیا۔

    زنیرا طارق کا کیریئر بین الاقوامی قانون، پاکستان میں پبلک پالیسی اور بڑی ٹیکنالوجی کمپنیوں میں قیادت کے کرداروں پر محیط ہے۔ انہوں نے یونیورسٹی آف لندن سے بیچلرز آف لا کی ڈگری حاصل کی جبکہ بعد ازاں امریکہ کی یونیورسٹی آف واشنگٹن اسکول آف لا سے ماسٹر آف لا مکمل کیا۔

    اپنے پیشہ ورانہ سفر کے آغاز میں انہوں نے سیئٹل میں مائیکروسافٹ کے ہیڈکوارٹرز میں موبیلٹی اور امیگریشن کنسلٹنٹ کے طور پر خدمات انجام دیں، جہاں وہ عالمی سطح پر ٹیلنٹ موبیلٹی کے امور کی نگرانی کرتی رہیں۔

    پاکستان میں بھی انہوں نے اہم قومی منصوبوں پر کام کیا، جن میں وزارتِ داخلہ کے تحت بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے لیے قانونی مشیر کے فرائض شامل ہیں۔ وہ سابق گورنر پنجاب چوہدری الطاف کی نواسی بھی ہیں۔

    زنیرا طارق نے تاریخ رقم کرتے ہوئے فرنٹیئر ورکس آرگنائزیشن (ایف ڈبلیو او) میں ڈائریکٹر جنرل کی پہلی خاتون مشیر کے طور پر خدمات انجام دیں، جہاں انہوں نے یو اے ای میں ایک بڑے بین الاقوامی توسیعی منصوبے کی نگرانی کی۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleمانسہرہ میں چیتے کا حملہ، کالج جانے والا نوجوان شدید زخمی
    Ijaz Yousafzai
    • Website

    Related Posts

    مانسہرہ میں چیتے کا حملہ، کالج جانے والا نوجوان شدید زخمی

    جنوری 21, 2026

    سی ٹی او راولپنڈی کیجانب سے ٹریفک وارڈنز کو انعامات کا سلسلہ جاری

    جنوری 20, 2026

    مضبوط اور عوام دوست پولیس داخلی سلامتی کے لئے ناگزیر ہے، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر

    جنوری 20, 2026
    Leave A Reply Cancel Reply

    تازہ ترین خبریں
    خاص خبریں

    پاکستانی نژاد امریکی وکیل زنیرا طارق کو ٹک ٹاک میں اہم ذمہ داری سونپ دی گئی

    جنوری 21, 2026
    خاص خبریں

    مانسہرہ میں چیتے کا حملہ، کالج جانے والا نوجوان شدید زخمی

    جنوری 21, 2026
    پوٹھوہار

     اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات، صدارتی آرڈیننس اور التواء کے خلاف درخواست پر وفاق اور الیکشن کمیشن سے جواب طلب 

    جنوری 21, 2026
    پوٹھوہار

    سی ٹی او راولپنڈی کیجانب سے ٹریفک وارڈنز کو انعامات کا سلسلہ جاری

    جنوری 20, 2026
    • Facebook
    • YouTube
    • Twitter
    • Instagram
    نمایاں خبریں
    جنوری 21, 2026

    مانسہرہ میں چیتے کا حملہ، کالج جانے والا نوجوان شدید زخمی

    خاص خبریں

    مانسہرہ اور اور آزاد کشمیر کے سنگم پر واقع برارکوٹ کے علاقے میں صبح کالج…

    خاص خبریں

    ایبٹ آباد میں 15 دن میں 900 سے زائد بچے نمونیا کا شکار، تین ہلاکتیں

    جنوری 16, 2026
    خاص خبریں

    چمن سرحد پر پاکستان اور افغان سیکیورٹی فورسز کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ

    جنوری 20, 2026
    ایڈیٹر کا انتخاب
    خاص خبریں

    پنجاب بائیک سکیم: آن لائن رجسٹریشن کیسے کریں؟ مرحلہ وار گائیڈ چیک کریں

    اپریل 15, 2024
    خاص خبریں

    پنجاب میں 50,000 گھروں کے لیے مفت سولر پینل! کیا آپ درخواست دینے کے اہل ہیں؟ یہاں چیک کریں!

    اپریل 16, 2024
    خاص خبریں

    ایبٹ آباد میں لاپتہ لیڈی ڈاکٹر وردہ کی لاش چار دن بعد برآمد، ڈاکٹروں کا احتجاج

    دسمبر 8, 2025
    مقبول خبریں
    خاص خبریں

    پاکستانی نژاد امریکی وکیل زنیرا طارق کو ٹک ٹاک میں اہم ذمہ داری سونپ دی گئی

    جنوری 21, 2026
    خاص خبریں

    مانسہرہ میں چیتے کا حملہ، کالج جانے والا نوجوان شدید زخمی

    جنوری 21, 2026
    پوٹھوہار

     اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات، صدارتی آرڈیننس اور التواء کے خلاف درخواست پر وفاق اور الیکشن کمیشن سے جواب طلب 

    جنوری 21, 2026

    نئے فالو اپ کے ساتھ

    ہمارے نیوز لیٹر کو سبسکرائب کریں۔

    .K2Times © 2026. All Rights Reserved

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.