مری: ڈی پی او مری رضا تنویر سپرا کی ہدایت پر مری پولیس نے فحاشی اور معاشرتی برائیوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ایک اڈے پر چھاپہ مارا۔ کارروائی کے دوران 9 خواتین اور 5 مرد گرفتار کیے گئے، جو مبینہ طور پر غیر اخلاقی سرگرمیوں میں ملوث تھے۔
گرفتار افراد کے خلاف مقدمہ نمبر 28/26 بجرم 371-A اور 371-B تعزیراتِ پاکستان کے تحت تھانہ مری میں درج کر لیا گیا ہے جبکہ کیس کی مزید تفتیش جاری ہے۔ ڈی پی او مری نے کہا کہ پولیس جرائم اور فحاشی کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل پیرا ہے اور کارروائیاں بلاامتیاز جاری رہیں گی۔
ترجمان مری پولیس نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ مشکوک سرگرمیوں کی اطلاع فوری طور پر پولیس کو دیں تاکہ مری کو ایک محفوظ اور پُرامن شہر بنایا جا سکے۔


