کوہستان میگا کرپشن سکینڈل کی تحقیقات کرنے والی کمیٹی نے اپنی رپورٹ تیار کر لی ہے، جو تین صفحات پر مشتمل ہے۔ خیبرپختونخوا حکومت کی جانب سے چار رکنی تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دی گئی تھی۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ محکمہ سی اینڈ ڈبلیو کے کمزور انتظامی نظام کی وجہ سے یہ کرپشن سکینڈل سامنے آیا۔ کمیٹی نے انکشاف کیا کہ محکمہ کے اندر تقرری و تبادلوں کی کوئی معیاری پالیسی موجود نہیں ہے اور اکثر سینئر عہدوں پر جونیئر افسران تعینات کیے جاتے رہے۔
مزید رپورٹ میں بتایا گیا کہ محکمہ میں بڑے پیمانے پر اضافی چارج دینے اور اسٹاپ گیپ ارینجمنٹ کے طریقے اپنائے گئے، اور غیر منظور شدہ چیک بکس جاری کی گئیں جن کا کوئی ریکارڈ محکمہ کے پاس موجود نہیں۔
اس کے علاوہ، ٹھیکیداروں کو ڈیپارٹمنٹل انکوائری کے بغیر ادائیگیاں کی گئیں۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ محکمہ سی اینڈ ڈبلیو کے اندر انتظامی کمزوریوں اور شفافیت کی کمی نے کوہستان میگا کرپشن سکینڈل کے وقوع پذیر ہونے میں اہم کردار ادا کیا۔


