ملک کے مختلف مقامات پر برفباری کے بعد عوام نے بڑی تعداد میں سیاحتی مقامات کا رخ کر لیا جبکہ بارش نے سردی کی شدت میں مزید اضافہ کر دیا ہے ۔
ایبٹ آباد: گلیات، نتھیا گلی اور ٹھنڈیانی میں موسم سرما کی پہلی برفباری ہوئی، ایبٹ آباد و گردونواح، میرپور شہر و گردونواح میں بارش سے سردی بڑھ گئی جبکہ اسلام آباد میں بھی بادل خوب برسے ۔
سوات کے بالائی علاقوں کالام اور مالم جبہ میں دوسرے روز بھی برف باری کا سلسلہ جاری رہا،بلوچستان کے مختلف اضلاع میں بارش اور برفباری شروع ہوگئی ۔
ناران، کاغان، دیر، سوات، کوہستان میں بھی برفباری کا امکان ظاہر کیا گیا ہے، مانسہرہ، ایبٹ آباد، شانگلہ، استور، ہنزہ، سکردو میں مزید برفباری متوقع ہے ۔
برفباری سے سڑکوں کے بند ہونے اور پھسلن سے ٹریفک کی روانی میں خلل کا اندیشہ ہے، بالائی خیبر پختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان کے پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ اور برفانی تودے گرنے کا بھی خطرہ ہے ۔
علاوہ ازیں پنجاب اور بالائی سندھ میں دھند کی شدت میں کمی متوقع ہے۔ محکمہ موسمیات نے تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ مزید بارش اور برفباری کی پیشگوئی کر دی ۔
برفباری سے سڑکوں کے بند ہونے اور پھسلن سے ٹریفک کی روانی میں خلل کا اندیشہ ہے، بالائی خیبر پختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان کے پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ اور برفانی تودے گرنے کا بھی خطرہ ہے ۔