چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد کیا گیا، اس موقع پر چیف آف ڈیفنس فورسز کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا ۔
راولپنڈی: پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق جنرل ہیڈکوارٹرز (جی ایچ کیو) میں منعقدہ پروقار تقریب میں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، نشان امتیاز (ملٹری)، ہلال جرات، چیف آف آرمی سٹاف و چیف آف ڈیفنس فورسز کو تینوں مسلح افواج کے دستے کی طرف سے گارڈ آف آنر پیش کیا گیا ۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ یہ تقریب بطور پاکستان کے پہلے چیف آف ڈیفنس فورسز تعینات ہونے پر فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے اعزاز میں منعقد کی گئی ۔
تقریب میں چیف آف دی نیول سٹاف ایڈمرل نوید اشرف اور چیف آف ایئر سٹاف، ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو سمیت اعلیٰ عسکری افسران بھی شریک ہوئے، اعزازی دستہ کی جانب سے مہمان خصوصی کو جنرل سلامی پیش کی گئی، مہمان خصوصی فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے اعزازی دستے کا معائنہ بھی کیا ۔


