ٹانک میں خفیہ اطلاع پر ڈرون حملہ کیا گیا، ڈرون حملے میں کالعدم ٹی ٹی پی کمانڈ داؤد بیٹنی گروپ سے تعلق رکھنے والے 6 دہشت گرد مارے گئے ۔
ٹانک: مقامی ذرائع نے بتایا کہ خفیہ اطلاع پرکڑی لٹی کے علاقے میں مسجد پر ڈرون حملہ کیا گیا، ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈرون حملہ خفیہ اطلاع پر کیا گیا ۔
ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ حملے میں کالعدم ٹی ٹی پی کی کمانڈ داؤد بیٹنی گروپ سے تعلق رکھنے والے 6 دہشت گرد مارے گئے ۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈرون حملہ علاقے میں دہشت گردوں کی موجودگی کی خفیہ اطلاع پر کیا گیا، علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے ۔


