وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ قومی ائیرلائن کی نجکاری 23 دسمبرکو ہوگی، نجکاری کا عمل میڈیا پر براہ راست نشر کیا جائےگا ،وزیر اعظم نے امید ظاہر کی کہ جو بھی بِڈنگ کے بعد یہ ذمہ داری سنبھالے گا وہ قومی ائیرلائن کے تشخص کی بحالی پر تمام توانائیاں مرکوز کرے گا ۔
اسلام آباد: وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف سے پی آئی اے کی نجکاری میں حصہ لینے والی تمام کارباوری شخصیات اور کمپنیوں کے نمائندوں کی ملاقات ہوئی ۔
پی آئی اے کی نجکاری میں حصہ لینے والی کمپنیوں کے نمائندوں سے ملاقات میں وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ قومی ائیرلائن کی نجکاری میں شفافیت اور میرٹ اولین ترجیح ہے ۔
وزیر اعظم شہبازشریف نے کہا کہ قومی ائیر لائن کی دنیا بھر میں پروازوں کی بحالی سے سمندرپارمقیم پاکستانیوں کے لیےسہولت ہوگی ۔
شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پی آئی اے کا کھویا ہوا تشخص بحال کرنے اور قومی ایئرلائن کو عصری تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کیلئے نجکاری کا عمل سہل طور سے جاری ہے ۔
وزیر اعظم نے امید ظاہر کی کہ جو بھی بِڈنگ کے بعد یہ ذمہ داری سنبھالے گا وہ قومی ائیرلائن کے تشخص کی بحالی پر تمام توانائیاں مرکوز کرے گا ۔
اجلاس میں وفاقی وزراء اسحاق ڈار، احد چیمہ، محمد اورنگزیب، عطا تارڑ، اعظم نذیر تارڑ، سردار اویس لغاری، وزیر مملکت بلال اظہر کیانی، مشیر وزیرِ اعظم محمد علی، معاون خصوصی ہارون اختر اور متعلقہ اعلی حکام نے شرکت کی ۔


