Close Menu
K2 Times | کے ٹو ٹائمزK2 Times | کے ٹو ٹائمز
    مقبول خبریں
    قومی خبریں

    آزاد کشمیر کے عوام پُرامن رہیں، نواز شریف کی بامقصد مذاکرات کی اپیل

    جون 17, 2026
    خاص خبریں

    سندھ بجٹ پیش، 3.562 کھرب روپے کا بجٹ، تنخواہوں میں 7 فیصد اضافہ

    جون 17, 2026
    خاص خبریں

    این ڈی ایم اے کا لینڈ سلائیڈنگ اور سیلابی صورتحال پر الرٹ، شاہراہیں متاثر ہونے کا خدشہ

    جون 17, 2026
    Facebook X (Twitter) Instagram
    جون 17, 2026
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    K2 Times | کے ٹو ٹائمزK2 Times | کے ٹو ٹائمز
    رابطہ کریں کےٹو ٹی وی
    • صفحہ اول
    • قومی خبریں
    • ہزارہ
    • پوٹھوہار
    • گلگت بلتستان
    • چترال
    • شوبز
    • دلچسپ و عجیب
    • کھیل
    • کےٹو ٹی وی
    KAY2 TV
    K2 Times | کے ٹو ٹائمزK2 Times | کے ٹو ٹائمز
    You are at:Home»فیچرڈ»پشاور: ایف سی ہیڈکوارٹر پر خود کش حملہ ناکام، تینوں حملہ آور مارے گئے، 3 اہلکار شہید
    فیچرڈ نومبر 24, 2025

    پشاور: ایف سی ہیڈکوارٹر پر خود کش حملہ ناکام، تینوں حملہ آور مارے گئے، 3 اہلکار شہید

    نومبر 24, 20253 Mins Read
    Facebook Twitter Email
    Peshawar: Suicide attack on FC headquarters foiled, three attackers killed, 3 personnel martyred
    فیڈرل کانسٹیبلری کے جوانوں نے بہادری سے خودکش حملے کو ناکام بنایا، سی سی پی او ڈاکٹر میاں سعید
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Email

     پشاور میں فیڈرل کانسٹیبلری کے ہیڈ کوارٹر پر دہشتگردوں نے حملہ کیا ہے، سیکیورٹی اہلکاروں کی بروقت کارروائی کے نتیجے میں ایک بمبار سمیت 3 دہشتگرد ہلاک ہوگئے، جبکہ 3 ایف سی اہلکار شہید اور 2  زخمی ہوئے ہیں ۔

    پشاور: سی سی پی او ڈاکٹر میاں سعید کے مطابق صدر کوہاٹ روڈ پر فیڈرل کانسٹبلری کے ہیڈکوارٹر کے گیٹ پر خودکُش دھماکے کے بعد فائرنگ کی آوازیں بھی سنی گئیں، ایک بمبار نے خود کو ایف سی ہیڈکوارٹر کے گیٹ پر دھماکے سے اُڑا دیا ۔

    ڈاکٹر میاں سعید نے بتایا کہ ایف سی اہلکاروں نے جوانمردی سے مقابلہ کرتے ہوئے  2 دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا، اس دوران 3 ایف سی اہلکار شہید اور 2 زخمی بھی ہوئے ۔

    سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے، علاقے کی کلیئرنس کا عمل جاری ہے ۔

    کیپیٹل سٹی پولیس آفیسر  نے بتایا کہ 3 خودکش حملہ آوروں نے فیڈرل کانسٹیبلری پر حملہ کیا، ایک خودکش حملہ آور نے خود کو مرکزی گیٹ پر اڑایا ۔

    سی سی پی او میاں سعید نے بتایا کہ فیڈرل کانسٹیبلری کے اہلکاروں نے دونوں حملہ آوروں پر فائرنگ کی، تینوں خودکش حملہ آور مارے گئے ہیں، فیڈرل کانسٹیبلری کے جوانوں نے بہادری سے خودکش حملے کو ناکام بنایا ۔

    آئی جی ذوالفقار حمید نے بتایا کہ 2 بمبار ایف سی ہیڈکوارٹر میں داخل ہونا چاہتے تھے، جنہیں اہلکاروں نے گیٹ پر ہی ہلاک کر دیا، اس دوران ایک دہشتگرد نے خود کو دھماکے سے اڑا دیا، پولیس جائے وقوعہ پر موجود ہے، جب کہ علاقے میں کلیئرنس آپریشن کا عمل جاری ہے ۔

    وزیراعظم کی مذمت: ۔

    دوسری  جانب وزیراعظم شہباز شریف نے پشاور میں ایف سی ہیڈکوارٹر پر دہشت گرد حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم سیکیورٹی فورسز کی بروقت کارروائی کی بدولت بڑے نقصان سے بچ گئے ہیں ۔

    وزیراعظم نے زخمیوں کو فوری طبی امداد فراہم کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے زخمیوں کی جلد از جلد صحت یابی کے لیے دعا کی ۔

    انہوں نے ہدایت کی کہ واقعے کے ذمہ داران کی جلد از جلد شناخت کر کے کیفر کردار تک پہنچایا جائے، پاکستان کی سالمیت پر حملہ کرنے والے دہشتگردوں کے مزموم عزائم کو خاک میں ملا دیں گے، حکومت پاکستان ملک سے دہشتگردی کے مکمل خاتمے کے لیے پر عزم ہے ۔

    وزیر داخلہ کا سیکیورٹی اہلکاروں کو خراج تحسین: ۔

    دریں اثنا وفاقی وزیر داخلہ سید محسن نقوی نے پشاور میں فیڈرل کانسٹیبلری کے ہیڈ کوارٹر پر دہشتگردوں کے حملے کی پرزور مذمت کرتے ہوئے دہشت گردوں کا حملہ ناکام بنانے پر فیڈرل کانسٹیبلری کے جوانوں کو خراج تحسین پیش کیا ہے ۔

    انہوں نے کہا کہ فیڈرل کانسٹیبلری کے جوانوں نے بہادری سے دہشتگردوں  کے حملے کو ناکام بنایا، حملہ آور دہشتگردوں کو جہنم واصل کرنے پر فیڈرل کانسٹیبلری کے جوانوں کی جرات کو سلام پیش کرتا ہوں ۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleسہ ملکی سیریز، پاکستان کی مسلسل تیسری فتح، زمبابوےکو 69 رنز سے شکست
    Next Article پی ٹی آئی کو بڑا دھچکہ، این اے 18 ہری پور میں اپنی ہی سیٹ ہار گئی، مسلم لیگ ن کا امیدوار کامیاب
    Arshad Iqbal

    Related Posts

    آزاد کشمیر کے عوام پُرامن رہیں، نواز شریف کی بامقصد مذاکرات کی اپیل

    جون 17, 2026

    سندھ بجٹ پیش، 3.562 کھرب روپے کا بجٹ، تنخواہوں میں 7 فیصد اضافہ

    جون 17, 2026

    این ڈی ایم اے کا لینڈ سلائیڈنگ اور سیلابی صورتحال پر الرٹ، شاہراہیں متاثر ہونے کا خدشہ

    جون 17, 2026
    Leave A Reply Cancel Reply

    تازہ ترین خبریں
    قومی خبریں

    آزاد کشمیر کے عوام پُرامن رہیں، نواز شریف کی بامقصد مذاکرات کی اپیل

    جون 17, 2026
    خاص خبریں

    سندھ بجٹ پیش، 3.562 کھرب روپے کا بجٹ، تنخواہوں میں 7 فیصد اضافہ

    جون 17, 2026
    خاص خبریں

    این ڈی ایم اے کا لینڈ سلائیڈنگ اور سیلابی صورتحال پر الرٹ، شاہراہیں متاثر ہونے کا خدشہ

    جون 17, 2026
    بین الاقوامی

    ایران امریکہ معاہدہ، تہران کیلئے 300 ارب ڈالر سرمایہ کاری فنڈ بھی شامل

    جون 17, 2026
    • Facebook
    • YouTube
    • Twitter
    • Instagram
    نمایاں خبریں
    جون 13, 2026

    کے ٹو ٹیلیویژن علاقائی زبانوں اور ثقافت کے فروغ میں نمایاں کردار ادا کر رہا ہے, زبیر جدون

    شوبز

    پشاور (شوبز نیوز) — نامور اداکار زبیر جدون المعروف وڈا لالہ نے کہا ہے کہ…

    بلاگ

    کیا بلدیاتی انتخابات کا انعقاد جماعتی بنیاد پر کرانا آئینی عمل ہے !!!! تحریر علی شیر

    جون 16, 2026
    فیچرڈ

    مظفرآباد کے قریب پاک فوج کا ایم آئی-17 ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، تمام اہلکار شہید

    جون 10, 2026
    ایڈیٹر کا انتخاب
    خاص خبریں

    پنجاب بائیک سکیم: آن لائن رجسٹریشن کیسے کریں؟ مرحلہ وار گائیڈ چیک کریں

    اپریل 15, 2024
    خاص خبریں

    پنجاب میں 50,000 گھروں کے لیے مفت سولر پینل! کیا آپ درخواست دینے کے اہل ہیں؟ یہاں چیک کریں!

    اپریل 16, 2024
    خاص خبریں

    ایبٹ آباد میں لاپتہ لیڈی ڈاکٹر وردہ کی لاش چار دن بعد برآمد، ڈاکٹروں کا احتجاج

    دسمبر 8, 2025
    مقبول خبریں
    قومی خبریں

    آزاد کشمیر کے عوام پُرامن رہیں، نواز شریف کی بامقصد مذاکرات کی اپیل

    جون 17, 2026
    خاص خبریں

    سندھ بجٹ پیش، 3.562 کھرب روپے کا بجٹ، تنخواہوں میں 7 فیصد اضافہ

    جون 17, 2026
    خاص خبریں

    این ڈی ایم اے کا لینڈ سلائیڈنگ اور سیلابی صورتحال پر الرٹ، شاہراہیں متاثر ہونے کا خدشہ

    جون 17, 2026

    نئے فالو اپ کے ساتھ

    ہمارے نیوز لیٹر کو سبسکرائب کریں۔

    .K2Times © 2026. All Rights Reserved

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.