Close Menu
K2 Times | کے ٹو ٹائمزK2 Times | کے ٹو ٹائمز
    مقبول خبریں
    بلاگ

    ایران، تیل اور امریکہ کا بگڑتا حساب: ڈاکٹر حمیرا عنبرین

    اپریل 2, 2026
    خاص خبریں

    پاکستان اور افغان طالبان کے درمیان چین کے شہر ارومچی میں اہم مذاکرات جاری ہیں، ترجمان دفتر خارجہ کی تصدیق

    اپریل 2, 2026
    خاص خبریں

    پاکستان اسٹاک مارکیٹ مندی کا شکار، ہنڈرڈ انڈیکس 4251 پوائنٹس گر گیا

    اپریل 2, 2026
    Facebook X (Twitter) Instagram
    اپریل 2, 2026
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    K2 Times | کے ٹو ٹائمزK2 Times | کے ٹو ٹائمز
    رابطہ کریں کےٹو ٹی وی
    • صفحہ اول
    • قومی خبریں
    • ہزارہ
    • پوٹھوہار
    • گلگت بلتستان
    • چترال
    • شوبز
    • دلچسپ و عجیب
    • کھیل
    • کےٹو ٹی وی
    KAY2 TV
    K2 Times | کے ٹو ٹائمزK2 Times | کے ٹو ٹائمز
    You are at:Home»خاص خبریں»نو منتخب وزیراعظم آزاد جموں و کشمیر راجہ فیصل ممتاز راٹھور نے حلف اٹھالیا، وزیراعظم شہبازشریف کی مبارکباد
    خاص خبریں نومبر 18, 2025

    نو منتخب وزیراعظم آزاد جموں و کشمیر راجہ فیصل ممتاز راٹھور نے حلف اٹھالیا، وزیراعظم شہبازشریف کی مبارکباد

    نومبر 18, 20252 Mins Read
    Facebook Twitter Email
    Newly elected Prime Minister of Azad Jammu and Kashmir Raja Faisal Mumtaz Rathore takes oath, Prime Minister Shehbaz Sharif congratulates him
    پاکستان پیپلز پارٹی سے تعلق رکھنے والے راجہ فیصل ممتاز راٹھور پیر کے روز نئے وزیرِ اعظم منتخب ہوئے تھے ۔
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Email

    راجہ فیصل ممتاز راٹھور نے آزاد جموں و کشمیر کے 16ویں وزیرِ اعظم کے طور پر حلف اٹھا لیا، وزیرِاعظم شہباز شریف نے نئے وزیراعظم آزاد کشمیر کو عہدہ سنبھالنے پر مبارک باد دیتے ہوئے نو منتخب وزیراعظم کو یقین دہانی کرائی کہ خطے کی ترقی و خوشحالی وفاقی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے ۔

    مظفرآباد: حلف برداری کی تقریب ایوان صدر مظفرآباد میں منعقد کی گئی، سپیکر آزاد جموں و کشمیر اسمبلی چودھری لطیف اکبر نے حلف لیا ۔

    پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) سے تعلق رکھنے والے راجہ فیصل ممتاز راٹھور پیر کے روز نئے وزیرِ اعظم منتخب ہوئے تھے، جب چودھری انوارالحق کو خطے کی قانون ساز اسمبلی میں عدم اعتماد کے ووٹ کے ذریعے عہدے سے ہٹا دیا گیا تھا ۔

    سپیکر نے یہ ذمہ داری اے جے کے کے صدر بیرسٹر سلطان محمود کی جانب سے انجام دی، جو اپنی صحت کے مسائل کی وجہ سے دارالحکومت کا سفر نہیں کر سکے ۔

    حلف اٹھانے کے بعد راجہ فیصل ممتاز راٹھور نے کہا کہ سب سے پہلے میں دل کی گہرائیوں سے اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرتا ہوں کہ اس بھاری ذمہ داری کو میرے کمزور کندھوں پر ڈال دیا ۔

    نو منتخب وزیرِ اعظم نے کہا کہ ان فرائض کو انجام دینا اس انتہائی مشکل دور میں ’آسان کام نہیں ہوگا‘ لیکن یقین تھا کہ اللہ ایسے لوگوں کو طاقت دیتا ہے جنہیں اس طرح کے منصب سونپے جاتے ہیں ۔

    دوسری جانب وزیرِاعظم شہباز شریف نے نئے وزیراعظم آزاد کشمیر کو فون کال میں دل کی گہرائیوں سے مبارک باد دی کہ وہ آزاد جموں و کشمیر کے نئے وزیرِ اعظم منتخب ہوئے ہیں ۔

    اس سے پہلے آج وزیرِ اعظم شہباز شریف نے نو منتخب وزیراعظم آزاد جموں و کشمیر راجہ فیصل ممتاز راٹھور کو یقین دہانی کرائی کہ خطے کی ترقی و خوشحالی وفاقی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے ۔

     

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleپاک افغان بارڈرز کو تجارت کے لیے فی الفور کھولا جائے، خیبرپختونخوا امن جرگے کا اعلامیہ جاری
    Next Article خیبرپختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں جاری، مزید 23 دہشتگرد ہلاک
    Arshad Iqbal

    Related Posts

    ایران، تیل اور امریکہ کا بگڑتا حساب: ڈاکٹر حمیرا عنبرین

    اپریل 2, 2026

    پاکستان اور افغان طالبان کے درمیان چین کے شہر ارومچی میں اہم مذاکرات جاری ہیں، ترجمان دفتر خارجہ کی تصدیق

    اپریل 2, 2026

    پاکستان اسٹاک مارکیٹ مندی کا شکار، ہنڈرڈ انڈیکس 4251 پوائنٹس گر گیا

    اپریل 2, 2026
    Leave A Reply Cancel Reply

    تازہ ترین خبریں
    خاص خبریں

    پاکستان اور افغان طالبان کے درمیان چین کے شہر ارومچی میں اہم مذاکرات جاری ہیں، ترجمان دفتر خارجہ کی تصدیق

    اپریل 2, 2026
    خاص خبریں

    پاکستان اسٹاک مارکیٹ مندی کا شکار، ہنڈرڈ انڈیکس 4251 پوائنٹس گر گیا

    اپریل 2, 2026
    خاص خبریں

    شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 8 دہشتگردہلاک

    اپریل 2, 2026
    خاص خبریں

    ملک بھر میں بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہونے کا امکان، پی ڈی ایم اے کا الرٹ جاری

    اپریل 2, 2026
    • Facebook
    • YouTube
    • Twitter
    • Instagram
    نمایاں خبریں
    اپریل 15, 2024

    پنجاب بائیک سکیم: آن لائن رجسٹریشن کیسے کریں؟ مرحلہ وار گائیڈ چیک کریں

    خاص خبریں

    پنجاب حکومت نے ریجن کے طلباء کو بلاسود ماہانہ اقساط پر موٹر سائیکلوں کی رجسٹریشن…

    خاص خبریں

    سلیم سیف اللہ خان کی گورنر خیبرپختونخوا تعیناتی کا امکان

    اپریل 1, 2026
    شوبز

    رزاق خان کے ماہیے اور ٹپے مقبول، ناظرین کی تعداد میں مسلسل اضافہ

    اپریل 1, 2026
    ایڈیٹر کا انتخاب
    خاص خبریں

    پنجاب بائیک سکیم: آن لائن رجسٹریشن کیسے کریں؟ مرحلہ وار گائیڈ چیک کریں

    اپریل 15, 2024
    خاص خبریں

    پنجاب میں 50,000 گھروں کے لیے مفت سولر پینل! کیا آپ درخواست دینے کے اہل ہیں؟ یہاں چیک کریں!

    اپریل 16, 2024
    خاص خبریں

    ایبٹ آباد میں لاپتہ لیڈی ڈاکٹر وردہ کی لاش چار دن بعد برآمد، ڈاکٹروں کا احتجاج

    دسمبر 8, 2025
    مقبول خبریں
    خاص خبریں

    پاکستان اور افغان طالبان کے درمیان چین کے شہر ارومچی میں اہم مذاکرات جاری ہیں، ترجمان دفتر خارجہ کی تصدیق

    اپریل 2, 2026
    خاص خبریں

    پاکستان اسٹاک مارکیٹ مندی کا شکار، ہنڈرڈ انڈیکس 4251 پوائنٹس گر گیا

    اپریل 2, 2026
    خاص خبریں

    شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 8 دہشتگردہلاک

    اپریل 2, 2026

    نئے فالو اپ کے ساتھ

    ہمارے نیوز لیٹر کو سبسکرائب کریں۔

    .K2Times © 2026. All Rights Reserved

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.