مانسہرہ میں میڈیکل کالج کے قیام کو عملی شکل دینے کیلئے وائس چانسلر ہزارہ ہزارہ یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر اکرام ﷲ خان کے زیر نگرانی کمیٹی تشکیل دے دی گئی ۔
ضلع مانسہرہ کے عوام کے لیے تاریخی خوشخبری ہے کہ حکومت نے یہاں میڈیکل کالج قائم کرنے کا باضابطہ آغاز کر دیا ہے، جس کی ذمہ داری ہزارہ یونیورسٹی کو سونپی گئی ہے ۔
گزشتہ روز ہزارہ یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر اکرام اللہ خان نے ہزارہ یونیورسٹی ایلومنائی ایسوسی ایشن کے کابینہ اراکین سے غیر رسمی ملاقات کے دوران اس اہم فیصلے کی تصدیق کی ۔
انہوں نے بتایا کہ حکومت نے میڈیکل کالج کے قیام کی ذمہ داری ہزارہ یونیورسٹی کو سونپ دی ہے اور اس سلسلے میں ایک خصوصی کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے جو تیزی سے کام کر رہی ہے ۔
انھوں نے کہا کہ میڈیکل کالج کے قیام کے لیے دو مقامات کو ترجیحی بنیادوں پر زیر غور لایا جا رہا ہےجس میں گورنمنٹ مینٹل و جنرل ہسپتال، ڈاڈر مانسہرہ اور ہزارہ یونیورسٹی گارڈن کیمپس، ڈھوڑیال مانسہرہ شامل ہیں ۔
ہزارہ یونیورسٹی ایلومنائی ایسوسی ایشن کے صدر ڈاکٹر صاحبزادہ جواد الفیضی اور کابینہ کے اراکین نے اس اہم پیش رفت پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ ضلع مانسہرہ اور پورے خطے کے لیے ایک تاریخی فیصلہ ہے ۔
میڈیکل کالج کا قیام نہ صرف نوجوانوں کو اعلیٰ تعلیم کے مواقع اور خطے میں صحت کی سہولیات بھی کرے گا ۔

 
		
 
									 
					