مانسہرہ میں پولیس ک ڈکیتوں اور راہزنوں کے ساتھ مقابلہ ہوا ہے جس میں ایک ڈاکو ہلاک اور دوسرا گرفتار کرلیا گیا ، ڈاکوں کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد کیا گیا ۔
مانسہرہ پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں،پولیس کے مطابق ڈکیتی اور راہزنی کی وارداتوں میں ملوث خطرناک ملزمان کے ساتھ فائرنگ کا تبادلہ ہوا ہے ۔
فائرنگ کے تبادلے میں داتہ کا رہائشی فضل ولد جان محمد ہلاک ، ساتھی ڈکیت ارباز کو گرفتار کرلیا گیا ، اسلحہ بھی برآمد مکیا گیا ۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کے ساتھ وارداتوں میں ملوث شریک ایک دیگر ساتھی کی تلاش کے لیے علاقے میں پولیس کا بھاری نفری کے ہمراہ سرچ آپریشن جاری ہے ۔
ڈی پی او مانسہرہ شفیع اللہ گنڈا پور نے پولیس ٹیم کی بروقت اور پیشہ ورانہ کارروائی کو سراہتے ہوئے کہا کہ ضلعی پولیس عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لیے ہر وقت الرٹ ہیں ۔
انہوں نے واضح کیا کہ ضلع مانسہرہ میں جرائم پیشہ عناصر، راہزنوں اور سماج دشمن عناصر کے لیے کوئی جگہ نہیں۔قانون شکن عناصر جہاں بھی ہوں گے، انہیں نشانِ عبرت بنا دیا جائے گا ۔


