Close Menu
K2 Times | کے ٹو ٹائمزK2 Times | کے ٹو ٹائمز
    مقبول خبریں
    فیچرڈ

    باجوڑ: چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کا حملہ، 12 دہشت گرد ہلاک،11 اہلکار شہید

    فروری 17, 2026
    خاص خبریں

    ایبٹ آباد:حویلیاں بائی پاس کے قریب متعدد گاڑیوں میں تصادم، 7 افراد زخمی

    فروری 17, 2026
    فیچرڈ

    حکمران جماعت اپنے ہی لوگوں کو تکلیف دے رہی ہے، تمام راستے فوری کھولے جائیں، پشاور ہائیکورٹ

    فروری 17, 2026
    Facebook X (Twitter) Instagram
    فروری 17, 2026
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    K2 Times | کے ٹو ٹائمزK2 Times | کے ٹو ٹائمز
    رابطہ کریں کےٹو ٹی وی
    • صفحہ اول
    • قومی خبریں
    • ہزارہ
    • پوٹھوہار
    • گلگت بلتستان
    • چترال
    • شوبز
    • دلچسپ و عجیب
    • کھیل
    • کےٹو ٹی وی
    KAY2 TV
    K2 Times | کے ٹو ٹائمزK2 Times | کے ٹو ٹائمز
    You are at:Home»بین الاقوامی»استنبول مذاکرات ناکام، دہشتگردوں کےخلاف کارروائی جاری رہے گی، وزیر اطلاعات عطا تارڑ
    بین الاقوامی اکتوبر 29, 2025

    استنبول مذاکرات ناکام، دہشتگردوں کےخلاف کارروائی جاری رہے گی، وزیر اطلاعات عطا تارڑ

    اکتوبر 29, 20253 Mins Read
    Facebook Twitter Email
    Istanbul talks failed, action against terrorists will continue, says Information Minister Atta Tarar
    افغان وفد نے بار بار گفتگو کے اصل مسئلے سے رخ موڑا اورکلیدی نکتے سے انحراف کیا،، وزیر اطلاعات
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Email

    وزیراطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان استنبول میں مذاکرات ناکام ہونے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشتگردوں کےخلاف کارروائی جاری رہے گی، دوسری جانب وزیرِ دفاع نے کہا کہ مذاکرات کار ’4 یا 5 بار‘ معاہدے سے اتفاق کرکے پیچھے ہٹ گئے، جب انہیں کابل سے ہدایات موصول ہوئیں ۔

    اسلام آباد: سوشل میڈیا پر جاری پیغام میں وفاقی وزیر عطا اللہ تارڑ کا کہنا تھا کہ 4 روزہ مذاکرات کے بعد بات چیت میں قابل عمل حل نہیں نکالا جاسکا، طالبان نے شواہد کے باوجود سرحد پاردہشت گردی روکنے کی کوئی ضمانت نہ دی، انہوں نے واضح کردیا کہ پاکستان دہشت گردوں اور انکے حامیوں کو ختم کرنے کے لئے کارروائیاں جاری رکھے گا ۔

    عطاتارڑ نے کہاکہ افغان وفد نے بار بار گفتگو کے اصل مسئلے سے رخ موڑا اورکلیدی نکتے سے انحراف کیا، پاکستان نے جو شواہد پیش کئے وہ کافی اور ناقابل تردید تھے، مذاکرات کا واحدایجنڈا پاکستان پر افغان سرزمین سے حملوں کو رکوانا تھا ۔

    وفاقی وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ ڈائیلاگ میں سہولت فراہم کرنے پر قطر اور ترکیہ سے اظہار تشکر کیا اور اس بات پر بھی دونوں ممالک کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے افغان طالبان رجیم کو دہشتگرد پراکیسز پاکستان کیخلاف لیوریج کے طور پر استعمال کرنے سے باز رکھنے کیلئے قائل کرنے کی کوشش کی ۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ ہر مرتبہ کابل سے ملنے والی ہدایات کے باعث افغان طالبان وفد کا مؤقف تبدیل ہوتا رہا، کابل سے ملنے والے غیر منطقی اور ناجائز مشورے ہی بات چیت کے بےنتیجہ رہنے کے ذمہ دار ہیں ۔

    افغانستان سے پاکستان کا واحد مطالبہ ہے کہ سرحد پار سے دہشتگردی روکی جائے اور اس حوالے سے وزیر دفاع خواجہ آصف دو ٹوک بیان دے چکے ہیں کہ اگر افغانستان کے ساتھ معاملات مذاکرات کے ذریعے حل نہ ہوئے تو پھر ہماری ان سے کھلی جنگ ہے ۔

    افغان طالبان دہلی کے زیر اثر ہیں، وزیر دفاع خواجہ آصف کا ردعمل : ۔

    وزیرِ دفاع خواجہ آصف نے کہا تھا کہ کابل کے ساتھ ایک معاہدہ طے ہونے والا تھا، مگر مذاکرات کے دوران افغان نمائندوں نے کابل سے رابطے کے بعد پیچھے ہٹ گئے ۔

    وزیرِ دفاع نے کہا کہ مذاکرات کار ’4 یا 5 بار‘ معاہدے سے اتفاق کرکے پیچھے ہٹ گئے، جب انہیں کابل سے ہدایات موصول ہوئیں ۔

    انہوں نے کہا کہ جب بھی ہم کسی معاہدے کے قریب پہنچے جب مذاکرات کاروں نے کابل کو رپورٹ کیا تو مداخلت ہوئی اور معاہدہ واپس لے لیا گیا ۔

    ان کا کہنا تھا کہ میرا خیال ہے مذاکرات سبوتاژ کیے گئے، ہمارے پاس ایک معاہدہ تھا، مگر پھر انہوں نے کابل کو فون کیا اور ڈیل سے پیچھے ہٹ گئے ۔

    وزیر دفاع نے کہا کہ میں ان کے وفد کی تعریف کروں گا، مگر کابل میں جو لوگ ڈوریں کھینچ رہے ہیں اور پردہ داری کا مظاہرہ کر رہے ہیں وہ دہلی کے زیرِ اثر ہیں ۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleپیپلزپارٹی کی مہلت گزر گئی، تحریک عدم اعتماد جمع کرانے کا فیصلہ موخر کردیا گیا
    Next Article ایبٹ آباد میں بھتہ خوری ،دہشت ، خوف و ہراس پھیلانے میں ملوث 2 مطلوب ملزمان گرفتار
    Arshad Iqbal

    Related Posts

    باجوڑ: چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کا حملہ، 12 دہشت گرد ہلاک،11 اہلکار شہید

    فروری 17, 2026

    حکمران جماعت اپنے ہی لوگوں کو تکلیف دے رہی ہے، تمام راستے فوری کھولے جائیں، پشاور ہائیکورٹ

    فروری 17, 2026

    شانگلہ میں دہشتگردوں کیساتھ مقابلہ،3 پولیس اہلکار جوان شہید، 3 دہشت گرد بھی ہلاک

    فروری 16, 2026
    Leave A Reply Cancel Reply

    تازہ ترین خبریں
    فیچرڈ

    باجوڑ: چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کا حملہ، 12 دہشت گرد ہلاک،11 اہلکار شہید

    فروری 17, 2026
    خاص خبریں

    ایبٹ آباد:حویلیاں بائی پاس کے قریب متعدد گاڑیوں میں تصادم، 7 افراد زخمی

    فروری 17, 2026
    فیچرڈ

    حکمران جماعت اپنے ہی لوگوں کو تکلیف دے رہی ہے، تمام راستے فوری کھولے جائیں، پشاور ہائیکورٹ

    فروری 17, 2026
    فیچرڈ

    شانگلہ میں دہشتگردوں کیساتھ مقابلہ،3 پولیس اہلکار جوان شہید، 3 دہشت گرد بھی ہلاک

    فروری 16, 2026
    • Facebook
    • YouTube
    • Twitter
    • Instagram
    نمایاں خبریں
    فروری 11, 2026

    مسلط کی گئی شہادت, تحریر: ڈاکٹر حمیرا عنبرین

    بلاگ

    پاکستانی معاشرے میں تشدد کے تجربے کو سمجھنے کے لیے اب یہ کافی نہیں رہا…

    خاص خبریں

    پنجاب بائیک سکیم: آن لائن رجسٹریشن کیسے کریں؟ مرحلہ وار گائیڈ چیک کریں

    اپریل 15, 2024
    فیچرڈ

    ٹی 20 ورلڈ کپ کے بڑے میچ میں بھارت نے پاکستانی ٹیم کو 61 رنز سے ہرادیا

    فروری 15, 2026
    ایڈیٹر کا انتخاب
    خاص خبریں

    پنجاب بائیک سکیم: آن لائن رجسٹریشن کیسے کریں؟ مرحلہ وار گائیڈ چیک کریں

    اپریل 15, 2024
    خاص خبریں

    پنجاب میں 50,000 گھروں کے لیے مفت سولر پینل! کیا آپ درخواست دینے کے اہل ہیں؟ یہاں چیک کریں!

    اپریل 16, 2024
    خاص خبریں

    ایبٹ آباد میں لاپتہ لیڈی ڈاکٹر وردہ کی لاش چار دن بعد برآمد، ڈاکٹروں کا احتجاج

    دسمبر 8, 2025
    مقبول خبریں
    فیچرڈ

    باجوڑ: چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کا حملہ، 12 دہشت گرد ہلاک،11 اہلکار شہید

    فروری 17, 2026
    خاص خبریں

    ایبٹ آباد:حویلیاں بائی پاس کے قریب متعدد گاڑیوں میں تصادم، 7 افراد زخمی

    فروری 17, 2026
    فیچرڈ

    حکمران جماعت اپنے ہی لوگوں کو تکلیف دے رہی ہے، تمام راستے فوری کھولے جائیں، پشاور ہائیکورٹ

    فروری 17, 2026

    نئے فالو اپ کے ساتھ

    ہمارے نیوز لیٹر کو سبسکرائب کریں۔

    .K2Times © 2026. All Rights Reserved

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.