میرپور آزاد کشمیر میں منگلا ڈیم سے ملحقہ علاقے میں زمین سرکنے سے متعدد مکانات دھنس گئے اور کئی مکانات میں دراڑیں پڑ گئیں ہیں، جس سے مقامی لوگوں میں خوف پھیل گیا ہے ۔
مظفرآباد: کمشنر میرپور ڈویژن نے بتایا کہ منگلا ڈیم سے ملحقہ علاقے میں زمین سرکنے سے 16 مکانات دھنس گئے اور کئی مکانات میں دراڑیں پڑ گئیں ۔
کمشنر کے مطابق پوٹھہ بینسی گاؤں منگلا ڈیم کے کنارے پر واقع ہے، منگلا ڈیم میں پانی کی سطح بلند ہونے سے زمین مسلسل نیچے دھنس رہی ہے، جس سے مکانات کو شدید نقصان پہنچا ہے ۔
منگلا ڈیم سے ملحقہ علاقوں میں زمین سرکنے سے مقامی آبادی محفوظ مقامات پر منتقل ہو گئی ہے ۔