مانسہرہ کے سیاحتی علاقے سرن ویلی میں چند روز قبل مسافر وین گہری کھائی میں گر گئی تھی جس کے نتیجے میں 4 افراد موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے تھے جبکہ 19 افراد شدید زخمی ہو گئے تھے ۔
مانسہرہِ مذکورہ حادثہ کے دوران زخمی ہونے والوں میں مزید 3 افراد ہسپتال میں دوران علاج چل بسے ، جس کے بعد حادثہ میں جاں بحق افراد کی مجموعی تعداد 7 ہو گئی ۔
آج جاں بحق ہونے والوں میں امام مسجد قاری سعید نواز آبادی بھی جان کی بازی ہار گئے مزید کئی زخمی اب بھی زیر علاج ہیں ۔
ریسکیو حکام نے بتایا کہ 27 ستمبر کو مانسہرہ کے علاقے بوگڑ منگ میں شنکیاری سے جبڑ جانے والی مسافر وین تیز رفتاری کے باعث گہری کھائی میں جاگری تھی ۔
ریسیکیو حکام کا کہنا ہے کہ ٹریفک حادثہ گزشتہ روز پیش آیا، جس میں 4 افراد موقع پر جاں بحق اور 19 افراد شدید زخمی ہوگئے تھے ۔