حویلیاں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے اپنے ہی خاندان کے 4 افراد کو قتل کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا، ملزم کے قبضے سے آلہ قتل بھی برآمد ہوا ہے ۔
ایبٹ آباد: ضلعی پولیس سربراہ عمر طفیل کی ہدایات پر ضلع بھر میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائیاں جاری ہیں ۔
حویلیاں پولیس نے کامیاب کرتے ہوئے 4 افراد کے قتل میں مطلوب خطرناک ملزم کو گرفتار کرلیا، ملزم کے قبضے سے قتل میں استعمال ہونے والے آلات بھی برآمد کرلئے گئے ۔
ایس ایچ او حویلیاں علی خان نے ملزم دریس ولد حیدر زمان سکنہ کوٹلہ کو آلہ قتل سمیت گرفتار کر لیا، ملزم سے گرفتاری کے بعد مزید تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ۔
گزشتہ دنوں ملزم نے اپنے حقیقی بھائی راشد خان، بھابھی مسمات سندس بی بی، حقیقی بھانجیاں واحدہ بی بی اور سعدیہ بی بی کو تیز دھار آلوں اور فائرنگ کر کے قتل کیا تھا ۔