مانسہرہ میں ڈینگی وائرس نے پورے ضلع کو اپنی لپیٹ میں لے لیا، ہزاروں افراد ڈینگی وائرس سے متاثر، متعدد مریض ہسپتالوں میں داخل، ہسپتالوں میں جگہ کم پڑ گئی ۔
مانسہرہ: ڈینگی سے ضلع بھر میں 12 سے زائد اموات بھی ہو چکی ہیں، مانسہرہ میں ڈینگی وائرس اس حد تک بڑھ چکا ہے کہ ہسپتالوں میں جگہ کم پڑ گئی ہے ۔
پرائیویٹ ہسپتالوں میں بھی ڈینگی کے مریضوں کا رش بڑھ گیا ہے، تحصیل اوگی ڈینگی وائرس سے سب سے زیادہ متاثر ہوئی ہے ۔
ڈپٹی کمشنر مانسہرہ نے ضلع بھر میں ڈینگی کی روک تھام کے لئے دفعہ 144 نافذ کر دی ہے ۔
ضلعی انتظامیہ نے عوام سے گزارش کی ہے کہ اپنے گھروں اور اردگرد کے ماحول کو صاف ستھرا رکھیں اور پانی جمع نہ ہونے دیں ۔