Close Menu
K2 Times | کے ٹو ٹائمزK2 Times | کے ٹو ٹائمز
    مقبول خبریں
    خاص خبریں

    خیبرپختونخوا اسمبلی نے اراکین کی مراعات سے متعلق ترمیمی بل منظور کر لیا، تاحیات بلیو پاسپورٹ ختم

    اگست 7, 2026
    بلوچستان

    بولان: دوسہ کراس چوکی پر دہشت گردوں کا حملہ، پولیس اہلکار حافظ عبدالرشید ابڑو شہید

    اگست 7, 2026
    پنجاب

    وزیراعلیٰ پنجاب کا مون سون کے فوراً بعد ہر شہر میں خستہ حال عمارتوں کے سروے کی ہدایت

    اگست 7, 2026
    Facebook X (Twitter) Instagram
    اگست 7, 2026
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    K2 Times | کے ٹو ٹائمزK2 Times | کے ٹو ٹائمز
    رابطہ کریں کےٹو ٹی وی
    • صفحہ اول
    • قومی خبریں
    • ہزارہ
    • پوٹھوہار
    • گلگت بلتستان
    • چترال
    • شوبز
    • دلچسپ و عجیب
    • کھیل
    • کےٹو ٹی وی
    KAY2 TV
    K2 Times | کے ٹو ٹائمزK2 Times | کے ٹو ٹائمز
    You are at:Home»چترال»چترال اور ہزارہ ڈویژن سمیت مختلف علاقوں میں آج سے بارشوں کا امکان، بعض علاقوں میں سیلابی صورتحال کا بھی خدشہ
    چترال ستمبر 15, 2025

    چترال اور ہزارہ ڈویژن سمیت مختلف علاقوں میں آج سے بارشوں کا امکان، بعض علاقوں میں سیلابی صورتحال کا بھی خدشہ

    ستمبر 15, 2025Updated:ستمبر 15, 20253 Mins Read
    Facebook Twitter Email
    Chance of rains from today in various areas including Chitral and Hazara division, flood situation is also expected in some areas
    کوہستان (بالائی و زیریں)، کولائی پالس، شانگلہ، بٹگرام، مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور میں بارشوں کا امکان، پی ڈی ایم اے
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Email

    پی ڈی ایم اے خیبرپختونخوا نے صوبے میں آج سے 19 ستمبر تک بارشوں کی پیشگوئی کردی،  اس حوالے سے ہائی الرٹ جاری کر دیا گیا م اس دوران چترال، ہزارہ ڈویژن اور صوبے کے دیگر بیشتر علاقوں میں بارش اور کہیں کہیں سیلابی صورتحال کا بھی خدشہ ہے ۔

    پشاور: صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی خیبرپختونخوا نے محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کی روشنی میں 15 ستمبر سے 19 ستمبر تک خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں وقفے وقفے سے مزید بارشوں، آندھی، گرج چمک اور بعض مقامات پر موسلادھار بارشوں کا امکان ظاہر کرتے ہوئے متعلقہ ضلعی انتظامیہ اور اداروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت جاری کر دی ہے ۔

    رپورٹ کے مطابق 16 سے 19 ستمبر کے دوران صوبہ کے بالائی اضلاع دیر (بالائی و زیریں)، چترال (بالائی و زیریں)، سوات، کوہستان (بالائی و زیریں)، کولائی پالس، شانگلہ، بٹگرام، مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور، بونیر، ملاکنڈ، باجوڑ، مہمند، کوہاٹ، پشاور، چارسدہ، نوشہرہ، مردان، صوابی، خیبر، اورکزئی، کرم، ہنگو، کرک، شمالی و جنوبی وزیرستان میں وقفے وقفے سے گرج چمک کے ساتھ تیز آندھی اور بارش کا امکان ہے ۔

    پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ 18 سے 19 ستمبر کے دوران شدید بارشوں کے باعث دیر (بالائی و زیریں)، چترال (بالائی و زیریں)، سوات، شانگلہ، بونیر، کوہستان (بالائی و زیریں)، مانسہرہ، ایبٹ آباد، چارسدہ، نوشہرہ، صوابی اور مردان کے مقامی نالوں/دریاؤں میں پانی کے بہاؤ میں اضافے کا خدشہ ہے  ۔

    اس دوران بارشوں کے باعث ایبٹ آباد، بٹگرام، بونیر، چترال (بالائی و زیریں)، دیر (بالائی و زیریں)، خیبر، کوہستان (بالائی و زیریں)، کولائی پالس، کرم، ملاکنڈ، مانسہرہ، مہمند، اورکزئی، شانگلہ، سوات، تورغر اور شمالی وزیرستان کے حساس پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا بھی خدشہ ہے ۔

    مراسلے میں خبردار کیا جاتا ہے کہ تیز ہواؤں اور گرج چمک کے باعث کمزور مکانات، بجلی کے کھمبے، اشتہاری بورڈز اور سولر پینلز کو نقصان پہنچ سکتا ہے، اس سلسلے میں تمام ضلعی انتظامیہ کو ضروری احتیاطی اقدامات، نکاسی آب کے نظام کی صفائی، اور مقامی آبادی، سیاحوں اور مسافروں کو بروقت آگاہی فراہم کرنے کی ہدایات دی گئی ہیں ۔

    پی ڈی ایم اے نے کاشتکاروں، مال مویشی پال حضرات اور سیاحوں کو خصوصی ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ فصلوں اور جانوروں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جائے اور سیاح خطرناک مقامات پر جانے سے گریز کریں ۔

    مزید براں، متعلقہ اداروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ ایمرجنسی سروسز، طبی امداد، خوراک اور دیگر ضروری اشیاء کی دستیابی کو یقینی بنایا جائے، جبکہ عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ خراب موسم کے دوران غیر ضروری سفر سے اجتناب کریں۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleہری پور: پنیاں موڑ کے قریب ٹریفک حادثہ، 19 سالہ نوجوان جاں بحق، ایک شخص زخمی
    Next Article پی ٹی وی کے سینئر اداکار اورنگزیب لغاری کا شو میں انکشاف، آصف زرداری جونیئر اور نہایت ذہین تھے
    Arshad Iqbal

    Related Posts

    اسلام آباد سیف سٹی توسیعی منصوبہ 85 فیصد مکمل، محسن نقوی نے 30 ستمبر تک تکمیل کا ہدف مقرر کر دیا

    اگست 7, 2026

    آزاد کشمیر انتخابات کا تیسرا مرحلہ، پونچھ اور پلندری میں پولنگ ملتوی

    اگست 7, 2026

    پاکستان،سعودی عرب اور ترکیہ کے درمیان دفاعی معاہدہ طے پاگیا

    اگست 7, 2026
    Leave A Reply Cancel Reply

    تازہ ترین خبریں
    خاص خبریں

    خیبرپختونخوا اسمبلی نے اراکین کی مراعات سے متعلق ترمیمی بل منظور کر لیا، تاحیات بلیو پاسپورٹ ختم

    اگست 7, 2026
    بلوچستان

    بولان: دوسہ کراس چوکی پر دہشت گردوں کا حملہ، پولیس اہلکار حافظ عبدالرشید ابڑو شہید

    اگست 7, 2026
    پنجاب

    وزیراعلیٰ پنجاب کا مون سون کے فوراً بعد ہر شہر میں خستہ حال عمارتوں کے سروے کی ہدایت

    اگست 7, 2026
    اسلام آباد

    اسلام آباد سیف سٹی توسیعی منصوبہ 85 فیصد مکمل، محسن نقوی نے 30 ستمبر تک تکمیل کا ہدف مقرر کر دیا

    اگست 7, 2026
    • Facebook
    • YouTube
    • Twitter
    • Instagram
    نمایاں خبریں
    اگست 1, 2026

    دیر بالا میں ہیضے کی وباء، 3 ہزار سے زائد افراد متاثر، محکمہ صحت کی ہنگامی کارروائیاں شروع

    خاص خبریں

    خیبرپختونخوا کے ضلع دیر بالا کے مختلف علاقوں عشیرئی درہ، شرینگل، براول اور دیر خاص…

    خاص خبریں

    کراچی: بینک میں ڈکیتی کی کوشش ناکام، سیکیورٹی الارم بجتے ہی ڈاکو فرار، گارڈ زخمی

    اگست 1, 2026
    آزاد کشمیر

    آزاد کشمیر الیکشن کا دوسرے مرحلے میں بھی ن لیگ کامیاب، 20 میں سے 14 نشستوں پر کامیاب، پیپلزپارٹی کو 5 نشستیں ملیں

    اگست 3, 2026
    ایڈیٹر کا انتخاب
    خاص خبریں

    پنجاب بائیک سکیم: آن لائن رجسٹریشن کیسے کریں؟ مرحلہ وار گائیڈ چیک کریں

    اپریل 15, 2024
    خاص خبریں

    پنجاب میں 50,000 گھروں کے لیے مفت سولر پینل! کیا آپ درخواست دینے کے اہل ہیں؟ یہاں چیک کریں!

    اپریل 16, 2024
    خاص خبریں

    ایبٹ آباد میں لاپتہ لیڈی ڈاکٹر وردہ کی لاش چار دن بعد برآمد، ڈاکٹروں کا احتجاج

    دسمبر 8, 2025
    مقبول خبریں
    خاص خبریں

    خیبرپختونخوا اسمبلی نے اراکین کی مراعات سے متعلق ترمیمی بل منظور کر لیا، تاحیات بلیو پاسپورٹ ختم

    اگست 7, 2026
    بلوچستان

    بولان: دوسہ کراس چوکی پر دہشت گردوں کا حملہ، پولیس اہلکار حافظ عبدالرشید ابڑو شہید

    اگست 7, 2026
    پنجاب

    وزیراعلیٰ پنجاب کا مون سون کے فوراً بعد ہر شہر میں خستہ حال عمارتوں کے سروے کی ہدایت

    اگست 7, 2026

    نئے فالو اپ کے ساتھ

    ہمارے نیوز لیٹر کو سبسکرائب کریں۔

    .K2Times © 2026. All Rights Reserved

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.