جوڈیشل کانفرنس آزاد جموں و کشمیر میں گولڈن جوبلی تقریبات، چیف جسٹس پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی نے خصوصی شرکت کی ،تقریب میں آزاد کشمیر کے چیف جسٹس سمیت دیگر اعلیٰ حکام نے بھی شرکت کی اور خطاب بھی کیا ۔
مظفرآباد: تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیف جسٹس پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی نے کہا کہ آزادکشمیر کی سپریم کورٹ کو مکمل حمایت کی یقین دلاتا ہوں ۔
چیف جسٹس پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی کا کہنا تھا کہ گولڈن جوبلی تقریبات پر آزاد کشمیر کی سپریم کورٹ کو مبارکباد پیش کرتا ہوں، جوڈیشل کانفرنس آزاد کشمیر کی گولڈن جوبلی کی تقریب میں شرکت اعزاز ہے، آزاد کشمیر کی عدلیہ عوام کو انصاف فراہم کرنے میں پیش پیش ہے ۔
انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر کی عدلیہ عوام کی بہتر انداز میں داد رسی کر رہی ہے ،سائلین کی داد رسی اولین ترجیح رہنی چاہیے ۔
چیف جسٹس پاکستان کا مزید کہنا تھا کہ ٹیکنالوجی کے استعمال سے ہی نظام عدل کے اہداف کو بہتر انداز میں حاصل کیا جا سکتا ہے ۔
چیف جسٹس آف پاکستان نے ملک بھر میں بینچ اور بارز کے درمیان خوشگوار ہم آہنگی اور تعلقات قائم رکھنے پر زور دیا ہے، تاکہ قانون کی حکمرانی کو برقرار رکھا جا سکے ۔
چیف جسٹس نے اس بات پر زور دیا کہ بینچ اور بار کے تعلقات ہمیشہ خوشگوار، تعمیری اور باوقار ہونے چاہئیں، انہوں نے کہا کہ عدلیہ کو انصاف فراہم کرنے کے سفر میں چیلنج کا سامنا ہے ۔
چیف جسٹس نے کہا کہ یاد رکھیں، ان دونوں ستونوں کے درمیان ہم آہنگی کے بغیر نہ تو قانون کی حکمرانی کو یقینی بنایا جا سکتا ہے اور نہ ہی کسی اصلاحات کو آگے بڑھایا جا سکتا ہے ۔
چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے کہا کہ جوڈیشل کانفرنس آزاد جموں و کشمیر کی گولڈن جوبلی پر مبارکباد پیش کرتا ہوں ۔
چیف جسٹس پاکستان نے کہا کہ عدلیہ کو انصاف فراہم کرنے کے سفر میں چیلنجز کا بھی سامنا ہے، تاہم آزاد جموں و کشمیر کی سپریم کورٹ کو مکمل حمایت کا یقین دلاتا ہوں ۔