Close Menu
K2 Times | کے ٹو ٹائمزK2 Times | کے ٹو ٹائمز
    مقبول خبریں
    خاص خبریں

    صدرمملکت سے وزیراعظم کی اہم ملاقات، خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی کے نفاذ پر اتفاق

    اکتوبر 10, 2026
    ترقی

    ایس آئی ایف سی کے تعاون سے گلگت بلتستان میں صنعتی ترقی اور سرمایہ کاری کے نئے مواقع پیدا

    اکتوبر 10, 2026
    ترقی

    قومی اقتصادی کونسل نے مختلف شعبوں میں 11 ترقیاتی منصوبوں کی منظوری دے دی

    اکتوبر 10, 2026
    Facebook X (Twitter) Instagram
    اکتوبر 11, 2026
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    K2 Times | کے ٹو ٹائمزK2 Times | کے ٹو ٹائمز
    رابطہ کریں کےٹو ٹی وی
    • صفحہ اول
    • قومی خبریں
    • ہزارہ
    • پوٹھوہار
    • گلگت بلتستان
    • چترال
    • شوبز
    • دلچسپ و عجیب
    • کھیل
    • کےٹو ٹی وی
    KAY2 TV
    K2 Times | کے ٹو ٹائمزK2 Times | کے ٹو ٹائمز
    You are at:Home»خاص خبریں»ایشیا کپ کی ٹرافی کی رونمائی کردی گئی، تمام کپتانوں کا جیت کے عزم کا اظہار
    خاص خبریں ستمبر 9, 2025

    ایشیا کپ کی ٹرافی کی رونمائی کردی گئی، تمام کپتانوں کا جیت کے عزم کا اظہار

    ستمبر 9, 20254 Mins Read
    Facebook Twitter Email
    Asia Cup trophy unveiled, all captains express determination to win
    پاکستان اور بھارتی کپتانوں کی نظروں کا ملاپ اور مصافحہ مرکز نگاہ رہا ۔
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Email

    متحدہ عرب امارات میں آج سے شروع ہونے والے ٹی ٹوینٹی ایشیا کپ 2025 کی ٹرافی کی رونمائی کر دی گئی، ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی ) کے صدر اور پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی نے ٹرافی کی رونمائی کی، اس موقع پر میڈیا سینٹر پر بھی خوب گہما گہمی نظر آئی جبکہ پاکستان اور بھارتی کپتانوں کی نظروں کا ملاپ اور مصافحہ مرکز نگاہ رہا ۔

    دبئی: تقریب رونمائی کے بعد میگا ایونٹ میں حصہ لینے والی تمام ٹیموں کے کپتانوں نے پریس کانفرنس کے دوران صحافیوں کے سوالوں کے جواب بھی دیئے، ایشیا کپ پریس کانفرنس میں کپتانوں کی باڈی لینگویج اور مسکراہٹیں میڈیا کی توجہ کا مرکز بن گئیں ۔

    پاکستان ہو یا بھارت اچھا پرفارم کریں گے: کپتان میزبان ٹیم یو اے ای محمد وسیم

    یواے ای کے کپتان محمد وسیم نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئی ایل ٹی 20 میں بڑے کھلاڑیوں کے ساتھ کھیلنے کا موقع ملا، بڑے پلیئرز کے ساتھ کھیلنے سے فائدہ ہوا ہے، انہوں نے مزید کہا ہے کہ ایشیا کپ کے لیے بہت زیادہ محنت کی ہے، پاکستان ہو یا بھارت اس دن اچھا پرفارم کرنے کی کوشش کریں گے ۔

    کپتان عمان کرکٹ ٹیم نے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ پہلی بار ایشیا کپ کھیل رہے ہیں، یہ ہمارے لیے تاریخی لمحہ ہے، ہم 3 ورلڈکپ کھیل چکے ہیں، ایشیا کپ کے لیے تیاری اچھی ہے اور جب تیاری اچھی ہو تو پھر اعتماد بھی آ جاتا ہے ۔

    پورے اعتماد کیساتھ چیلنج کو قبول کریں گے: کپتان قومی ٹیم سلمان علی آغا
    قومی کپتان سلمان علی آغا نے اس موقع پر سوالوں کا جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ بطور ٹیم ہم ایشیا کپ کیلئے تیار ہیں اور کافی پرجوش ہیں، یہ ہمارے لیے ایک امتحان ہے اور ہم پورے اعتماد کے ساتھ اس چیلنج کو قبول کریں گے ۔

    پاکستانی کپتان نے مزید کہا ہے کہ ہم جانتے ہیں کہاں کہاں مسائل ہیں اور کتنا وقت لگے گا لیکن ہم ہر پوائنٹ پر توجہ دے رہے ہیں، چیلنجز ضرور آئیں گے مگر ہم سب مل کر کھیل کا لطف اٹھائیں گے، ہم نے ایک ٹیم کی طرح اچھا پرفارم کیا ہے اور آئندہ بھی ایسا ہی کرنے کی کوشش کریں گے ۔

    سلمان علی آغا نے پاک بھارت میچ سے متعلق سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ کوئی خاص ہدایت تو نہیں ملی بس اپنی گیم پر توجہ رکھیں گے، پاکستانی کھلاڑیوں کو دبئی میں کھیلنے کا تجربہ ہے، ٹی 20 فارمیٹ میں کسی کو بھی فیورٹ نہیں کہا جا سکتا ۔

    فارمیٹ میں کوئی بھی ٹیم غیر معمولی پرفارم کر سکتی ہے: بھارتی کپتان سوریا کمار یادیو
    اس موقع پر بھارتی کپتان سوریا کمار یادیو نے کہا ہے کہ ہم بھی ایشیا کپ کیلئے کافی پرجوش ہیں، فارمیٹ میں کوئی بھی ٹیم غیر معمولی پرفارم کر سکتی ہے، ہم کافی وقت بعد ٹی 20 ٹورنامنٹ کھیل رہے ہیں، بطور ٹیم ایشیا کپ کیلئے ہماری بھرپور تیاری ہے ۔

    سوریا نے مزید کہا ہے کہ افغانستان اچھی کرکٹ کھیلتی آرہی ہے، اس فارمیٹ میں کوئی بھی ٹیم جیتنے کی صلاحیت رکھتی ہے، جذبات کھیل کا حصہ ہیں، کھلاڑی کے پاس جوش و جذبہ ہی ہوتا ہے ۔

    بڑے ٹورنامنٹ میں جیت کے خواہشمند ہیں: کپتان افغان ٹیم راشد خان
    افغان کرکٹ ٹیم کے کپتان راشد نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم سخت محنت کریں گے، ہمارے لیے یہ ٹورنامنٹ اہم ہے، اپنا سو فیصد پرفارم کرنے کی کوشش کریں گے، ہم کئی ٹورنامنٹس میں بدقسمت رہے مگر نتائج کیلئے کوشش کرسکتے ہیں ۔

    راشد خان نے مزید کہا ہے کہ بڑے ٹورنامنٹ میں جیت کے خواہشمند ہیں، ہم اچھی کرکٹ کیلئے توجہ دے رہے ہیں، سیمی فائنل کے بارے میں ابھی نہیں سوچ رہے، ہمارا کام محنت کرنا ہے ۔

    ٹورنامنٹ میں آگے بڑھنے کیلئے اچھا پرفارم کرنا پڑے گا: بنگلادیشی کپتان لیتن داس  
    کپتان بنگلا دیشی کرکٹ ٹیم کے کپتان کا کہنا تھا کہ آخری 3 سیریز میں بنگلا دیش ٹیم نے اچھے کھیل کا مظاہرہ کیا، گزشتہ سیریز کی فتح سے ہمیں اعتماد ملا ۔

    انہوں نے مزید کہا ہے کہ ایشیا کپ میں شرکت کرنے والی تمام ٹیمیں مضبوط ہیں، ٹورنامنٹ میں آگے بڑھنے کے لیے اچھا پرفارم کرنا پڑے گا ۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleوزیراعظم شہبازشريف کی ممکنہ سیلابی صورتحال کے پیشِ نظر تیاری مکمل رکھنے کی ہدایت
    Next Article اسرائیل کا قطر میں فضائی حملہ، حماس کے سینیئر رہنما خلیل الحیہ سمیت دیگر شہید
    Arshad Iqbal

    Related Posts

    صدرمملکت سے وزیراعظم کی اہم ملاقات، خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی کے نفاذ پر اتفاق

    اکتوبر 10, 2026

    ایس آئی ایف سی کے تعاون سے گلگت بلتستان میں صنعتی ترقی اور سرمایہ کاری کے نئے مواقع پیدا

    اکتوبر 10, 2026

    قومی اقتصادی کونسل نے مختلف شعبوں میں 11 ترقیاتی منصوبوں کی منظوری دے دی

    اکتوبر 10, 2026
    Leave A Reply Cancel Reply

    تازہ ترین خبریں
    خاص خبریں

    صدرمملکت سے وزیراعظم کی اہم ملاقات، خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی کے نفاذ پر اتفاق

    اکتوبر 10, 2026
    ترقی

    ایس آئی ایف سی کے تعاون سے گلگت بلتستان میں صنعتی ترقی اور سرمایہ کاری کے نئے مواقع پیدا

    اکتوبر 10, 2026
    ترقی

    قومی اقتصادی کونسل نے مختلف شعبوں میں 11 ترقیاتی منصوبوں کی منظوری دے دی

    اکتوبر 10, 2026
    پنجاب

    عوام کو سستا آٹا ہر صورت فراہم کیا جائے، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا ہنگامی اجلاس میں حکم

    اکتوبر 10, 2026
    • Facebook
    • YouTube
    • Twitter
    • Instagram
    نمایاں خبریں
    اکتوبر 5, 2026

    ابراہیم فیصل ملک کی شادی خانہ آبادی اور دعوتِ ولیمہ کی تقریبات، ممتاز شخصیات کی شرکت

    اسلام آباد

    اسلام آباد: پاکستان کے ممتاز سیاسی رہنماؤں، حکومتی عہدیداروں، سفارت کاروں، کاروباری شخصیات، صحافیوں اور…

    خاص خبریں

    پشاور ہائیکورٹ کا پی ٹی آئی کو لانگ مارچ سے متعلق عبوری ریلیف دینے سے انکار

    اکتوبر 6, 2026
    خاص خبریں

    کیمٹیک میں اقراء یونیورسٹی اسلام آباد کے فیکلٹی ممبران کے لیے براڈکاسٹ میڈیا ٹریننگ ورکشاپ

    اکتوبر 5, 2026
    ایڈیٹر کا انتخاب
    خاص خبریں

    پنجاب بائیک سکیم: آن لائن رجسٹریشن کیسے کریں؟ مرحلہ وار گائیڈ چیک کریں

    اپریل 15, 2024
    خاص خبریں

    پنجاب میں 50,000 گھروں کے لیے مفت سولر پینل! کیا آپ درخواست دینے کے اہل ہیں؟ یہاں چیک کریں!

    اپریل 16, 2024
    خاص خبریں

    ایبٹ آباد میں لاپتہ لیڈی ڈاکٹر وردہ کی لاش چار دن بعد برآمد، ڈاکٹروں کا احتجاج

    دسمبر 8, 2025
    مقبول خبریں
    خاص خبریں

    صدرمملکت سے وزیراعظم کی اہم ملاقات، خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی کے نفاذ پر اتفاق

    اکتوبر 10, 2026
    ترقی

    ایس آئی ایف سی کے تعاون سے گلگت بلتستان میں صنعتی ترقی اور سرمایہ کاری کے نئے مواقع پیدا

    اکتوبر 10, 2026
    ترقی

    قومی اقتصادی کونسل نے مختلف شعبوں میں 11 ترقیاتی منصوبوں کی منظوری دے دی

    اکتوبر 10, 2026

    نئے فالو اپ کے ساتھ

    ہمارے نیوز لیٹر کو سبسکرائب کریں۔

    .K2Times © 2026. All Rights Reserved

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.