اسلام آباد میں گزشتہ روز موسلادھار بارش کے بعد پانی میں ڈوبنے والے نوجوان کی لاش خانپور میں پانی سے برآمد کرلی گئی ۔
ہری پور: گزشتہ روز اسلام آباد کے علاقے دہاڑ (دامن کوہ) کے قریب 18 سالہ عبدالاحد ندی ہرو میں اضافی پانی آنے کے باعث اچانک ڈوب گیا ۔
عبدالاحد کی لاسش آج صبح سویرے خانپور کے علاقے کمال پور میں پانی سے برآمد ہوئی ۔
ریسکیو حکام ہری پور کی میڈیکل ٹیم نے 22 (خانپور) اسٹیشن سے موقع پر پہنچ کر لاش کو ٹائپ ڈی ہسپتال خانپور منتقل کر دیا ۔