کولئی پالس کے قریب جیپ نالے میں جا گری، حادثے کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق جبکہ 8 افراد شدید زخمی ہوئے ، جاں بحق افراد میں ایک خاتون اور بچی بھی شامل ہیں ۔
کوہستان: تفصیلات کے مطابق تھانہ کوز پارو میں جیپ بے قابو ہوکر نالے میں جا گری، ٹریفک حادثہ میں ایک خاتون اور بچی سمیت 3 افراد جاں بحق ہو گئے ۔
نمائندہ کے ٹو کے مطابق ٹریفک حادثے میں 8 افراد زخمی بھی ہوئے ، زخمیوں کو فوری طور پر آر ایچ سی کوز بازو اور سیر غازی آباد ہسپتال منتقل کردیا گیا ۔
عینی شاہدین کے مطابق بدقسمت جیپ میں 20 سے زائد افراد سوار تھے اور وہ سیر غازی آباد سے برپالس درہ جارہی تھی کہ کوز پارو کے علاقے مٰن حادثے کا شکار ہو گئی ۔