ڈی پی او ایبٹ آباد عمر طفیل کی زیر نگرانی ضلعی پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاون جاری ، پولیس مقابلے کے دوران گاڑی چور زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا ۔
ایبٹ آباد پولیس حکام کے مطابق تھانہ میرپور کے اہلکاروں اور جرائم پیشہ عناصر کے درمیان پولیس مقابلہ ہوا جس میں فائرنگ کا تبادلہ بھی ہوا ،اس دوران گاڑی چور زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا ۔
پولیس نے بتایا کہ تھانہ میرپور کی حدود جناح آباد سے گاڑی چوروں نے موٹر کار نمبر IDN3750 ماڈل 2003 چوری کی اور موقع سے فرار ہو گئے جن کی تلاش کے دوران ملزمان اور پولیس کے درمیان پولیس مقابلے میں فائرنگ کے دوران پشاور کا ریائشی ابرار ولد فدا محمد کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا ۔
گرفتار ملزم کے ساتھی کی تلاش جاری ہے، اس موقع پر میرپور پولیس نے ملزم کے قبضہ سے چوری شدہ گاڑی بھی برآمد کر لی ۔ جبکہ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ۔