وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں آئندہ 72 گھنٹوں کے دوران مزید بارشوں کی پیش گوئی کے پیش نظر تمام ٹریلز پر عوام کے لیے داخلہ بند کر دیا ہے ۔
اسلام آباد: ملک کے دیگر علاقوں کی طرح وفاقی دارالحکومت میں بارش کی پیشنگوئی کی گئی ہے ،بارش کے پیش نظرضلعی انتظامیہ نے مارگلہ ہلز کی ہائیکنگ ٹریلز کی بندش کا نوٹیفیکشن جاری کر دیا ہے ۔
اسلام آباد انتظامیہ کے مطابق شہر اور اطراف میں بارشوں اور شہریوں کی حفاظت کو پیش نظر رکھتے ہوئے ٹریلز کو بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ۔
نوٹیفیکشن کے مطابق مارگلہ ہلز کی ٹریل نمبر 2، 3، 4 اور 5 پر شہریوں کا داخلہ ممنوع قرار دے دیا ہے۔ چاروں ہائیکنگ ٹریلز پر پابندی کا اطلاق 19 اگست تک رہے گا ۔