چکوال میں مسافر بس حادثے کا شکار ہوگئی جس کے نتیجے میں 9 مسافر جاں بحق اور 30 زخمی شدید ہو گئے، موٹروے پولیس کے مطابق بدقسمت بس اسلام آباد سے لاہور جا رہی تھی کہ ڈرائیور سے بے قابو ہوکر ڈھوک سیال میں کھائی میں گر گئی ۔
اسلام آباد: ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ مسافر بس کو حادثہ موٹر وے پر ڈھوک سیال کے قریب پیش آیا اور بس بے قابو ہو کر کھائی میں جا گری ۔
ریسکیو حکام کے مطابق حادثے میں 6 افراد جاں بحق اور 32 زخمی ہوئے، زخمیوں کو ٹراما سینٹر کلر کہار اور ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کیا گیا ۔
زخمیوں میں 3 مزید مسافر ہسپتال میں دم توڑ گئے جس کے بعد حادثہ میں جاں بحق مسافروں کی مجموعی تعداد 9 ہو گئی ۔
ترجمان موٹروے پولیس نے حادثے سے متعلق بتایا ہے کہ حادثہ کا شکار ہونے والی بس اسلام آباد سے لاہور جا رہی تھی، حادثہ بس ڈرائیور کی غفلت اور لاپرواہی کے باعث پیش آیا ۔
ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ جاں ہونے والوں میں 35 سالہ مسماتہ حبیبہ، 8 ماہ کا بچہ حیدر محسن، ایک سالہ نامعلوم بچہ، 26 سالہ ام حبیبہ محسن، 14 سالہ بچی خدیجہ خلیق، 2 سالہ بچی حرم خلیق، 45 سالہ سردار ندیم اور 38 سالہ منشا بیگم شامل ہیں ۔