ایبٹ آباد پولیس نے 13 سالہ گھریلو ملازمہ کو مبینہ زیادتی کے بعد قتل کرنے کے الزام میں ایک شخص کو گرفتار کر لیا، جس گھر میں مقتولہ کام کر رہی تھی اس گھر کے مالک کو گرفتار کیا گیا ہے ، مزید تفتیش جاری ہے ۔
ایبٹ آباد: ضلعی پولیس افسر کے ترجمان نے بتایا کہ مقتولہ گھر میں بطور ملازمہ کام کرتی تھی، جہاں اس کا مبینہ ریپ اور قتل کیا گیا، پی آر او نے کہا کہ گھر کے مالک کو گرفتار کر لیا گیا جبکہ کیس کی مزید تفتیش جاری ہے ۔
پولیس ترجمان کے مطابق یہ واقعہ میرپور تھانے کی حدود میں حبیب اللہ کالونی میں پیش آیا، مقتولہ کی لاش کو گزشتہ رات ہسپتال لایا گیا، جہاں ڈاکٹروں کو معائنے میں تشدد اور ریپ کے شواہد ملے ۔
پولیس نے میرپور تھانے میں مقتولہ کے والد کی شکایت پر دفعہ 302 اور 376 (ریپ کی سزا) اور خیبرپختونخوا چائلڈ پروٹیکشن ایکٹ کی دفعہ 53 (جنسی زیادتی) کے تحت ایف آئی آر درج کر لی ۔