Close Menu
K2 Times | کے ٹو ٹائمزK2 Times | کے ٹو ٹائمز
    مقبول خبریں
    پوٹھوہار

    اٹک پولیس کی بڑی کارروائی، بین الصوبائی منشیات سمگلنگ کی کوشش ناکام ،دو ملزمان گرفتار

    جنوری 12, 2026
    پوٹھوہار

    اسلام آباد:جی 7 سیکٹر سلنڈر دھماکے کی ابتدائی رپورٹ مکمل، جاں بحق افراد سپردِ خاک

    جنوری 12, 2026
    کھیل

    سری لنکا نے تیسرے ٹی ٹوینٹی میچ میں پاکستان کو 14 رنز سے شکست دیدی، سیریز 1،1 سے برابر

    جنوری 11, 2026
    Facebook X (Twitter) Instagram
    جنوری 12, 2026
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    K2 Times | کے ٹو ٹائمزK2 Times | کے ٹو ٹائمز
    رابطہ کریں کےٹو ٹی وی
    • صفحہ اول
    • قومی خبریں
    • ہزارہ
    • پوٹھوہار
    • گلگت بلتستان
    • چترال
    • شوبز
    • دلچسپ و عجیب
    • کھیل
    • کےٹو ٹی وی
    KAY2 TV
    K2 Times | کے ٹو ٹائمزK2 Times | کے ٹو ٹائمز
    You are at:Home»خاص خبریں»سوات سمیت خیبر پختونخوا میں بارشوں کے دوران 11 افراد جاں بحق،6 زخمی
    خاص خبریں جون 27, 2025

    سوات سمیت خیبر پختونخوا میں بارشوں کے دوران 11 افراد جاں بحق،6 زخمی

    جون 27, 20253 Mins Read
    Facebook Twitter Email
    Swat: 11 people killed, 6 injured during rains in Khyber Pakhtunkhwa
    مجموعی طور پر 56 گھروں کو نقصان پہنچا جس میں 6 مکمل طور پر جبکہ 50 گھروں کو جزوی طور پر نقصان پہنچا ،رپورٹ
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Email

    مون سون بارشوں کے باعث دریائے سوات میں طغیانی، انسانی جانوں اور انفراسٹرکچر کو نقصان، پی ڈی ایم اے ہائی الرٹ پرحادثات کی ابتدائی رپورٹ جاری کردی گئی ،سوات میں سیلابی ریلا سمیت صوبی بھر میں اب تک 11 افراد جاں بحق اور 6 زخمی ہوئے ہیں ۔

    پشاور: صوبہ بھر میں مون سون بارشوں کا آغاز ہو چکا ہے جس کے باعث گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران دریائے سوات میں خوازہ خیلہ کے مقام پر سیلابی صورتحال کا سامنا رہا ۔

    سیلاب کے نتیجے میں انسانی جانوں کے ضیاع اور انفراسٹرکچر کو شدید نقصان پہنچا ہے، پی ڈی ایم اے کی ابتدائی رپورٹ کے مطابق مجموعی طور پر اب تک 11 افراد جاں بحق جبکہ 6 افراد زخمی ہوئے ۔

    جاں بحق افراد میں 4 مرد، 3 خواتین اور 4 بچے شامل ہیں جبکہ زخمیوں میں 3 مرد اور 3 خواتین شامل ہے، بارشوں اور فلش فلڈ کے باعث ضلع سوات میں سب سے زیادہ نقصان ہوا جہاں سیلاب، لینڈ سلائیڈنگ اور فلیش فلڈ کے نتیجے میں 10 افراد جاں بحق ہوئے جبکہ 6 افراد زخمی ہوئے ۔

    علاوہ ازیں، متاثرہ علاقوں میں مجموعی طور پر 56 گھروں کو نقصان پہنچا جس میں 6 مکمل طور پر جبکہ 50 گھروں کو جزوی طور پر نقصان پہنچا ۔

    صورتحال کے پیش نظر پی ڈی ایم اے کا ایمرجنسی آپریشن سنٹر تمام متعلقہ اداروں، ضلعی انتظامیہ اور ریسکیو ٹیموں کے ساتھ قریبی رابطے میں ہے اور ہر لمحہ حالات پر نظر رکھے ہوئے ہے ۔

    پی ڈی ایم اے کا ایمرجنسی عملہ 24 گھنٹے ڈیوٹی پر مامور ہے، سیلابی خطرات کے پیش نظر ضلعی انتظامیہ نوشہرہ اور چارسدہ کو بھی الرٹ جاری کر دیا ہے اور ہدایت کی گئی ہے کہ کسی بھی ممکنہ ہنگامی صورتحال یا سیلاب سے قبل پیشگی حفاظتی اقدامات کو یقینی بنایا جائے ۔

    ریلیف سرگرمیوں کے سلسلے میں پی ڈی ایم اے نے مون سون کنٹینجنسی پلان کے تحت صوبے کی ضلعی انتظامیہ کو 136 ٹرکوں پر مشتمل غیر خوراکی امدادی سامان پہلے سے فراہم کر دیا ہے جن میں خیمے، ترپالیں، کچن سیٹ، رضائیاں، تکیے، سلیپنگ بیگز اور دیگر ضروریات زندگی کی اشیاء شامل ہیں ۔

    اس کے علاوہ متاثرین کی فوری مدد اور مالی معاونت کے لیے بھی پہلے ہی سے پی ڈی ایم اے نے 45 کروڑ روپے ضلعی انتظامیہ کو ریلیف اور معاوضے کے مد میں جاری کیے ہیں تاکہ قدرتی آفات سے متاثرہ افراد کو بروقت امداد فراہم کی جا سکے ۔

    خصوصی طور پر ضلع سوات میں سیلابی صورتحال پر کڑی نظر رکھی جا رہی ہے اور پی ڈی ایم اے کا ایمرجنسی آپریشن سنٹر 24 گھنٹے فعال ہے ۔

    عوام کسی بھی ایمرجنسی، معلومات یا شکایت کی صورت میں پی ڈی ایم اے کے ٹول فری نمبر 1700 پر رابطہ کر سکتے ہیں ۔
    یاد رہے یی ڈی ایم اے کی جانب سے تمام ضلعی انتظامیہ کو مون سون بارشوں سے متعلق پیشگی اقدامات کے لیے الرٹ جاری کیا گیا تھا ۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleتحریک انصاف مخصوص نشستوں سے محروم ہو گئی، سپریم کورٹ نے نظرثانی کی درخواستیں منظور کرلیں
    Next Article اللّٰہ نے ’’معرکہ حق‘‘ میں ہماری مدد کی کیونکہ ہم حق پر تھے ،فیلڈ مارشل عاصم منیر
    Arshad Iqbal

    Related Posts

    اٹک پولیس کی بڑی کارروائی، بین الصوبائی منشیات سمگلنگ کی کوشش ناکام ،دو ملزمان گرفتار

    جنوری 12, 2026

    اسلام آباد:جی 7 سیکٹر سلنڈر دھماکے کی ابتدائی رپورٹ مکمل، جاں بحق افراد سپردِ خاک

    جنوری 12, 2026

    9 مئی واقعات میں وزیراعلیٰ سہیل آفریدی سميت دیگر پی ٹی آئی رہنماوں کی موجودگی کی تصدیق

    جنوری 11, 2026
    Leave A Reply Cancel Reply

    تازہ ترین خبریں
    پوٹھوہار

    اٹک پولیس کی بڑی کارروائی، بین الصوبائی منشیات سمگلنگ کی کوشش ناکام ،دو ملزمان گرفتار

    جنوری 12, 2026
    پوٹھوہار

    اسلام آباد:جی 7 سیکٹر سلنڈر دھماکے کی ابتدائی رپورٹ مکمل، جاں بحق افراد سپردِ خاک

    جنوری 12, 2026
    کھیل

    سری لنکا نے تیسرے ٹی ٹوینٹی میچ میں پاکستان کو 14 رنز سے شکست دیدی، سیریز 1،1 سے برابر

    جنوری 11, 2026
    خاص خبریں

    9 مئی واقعات میں وزیراعلیٰ سہیل آفریدی سميت دیگر پی ٹی آئی رہنماوں کی موجودگی کی تصدیق

    جنوری 11, 2026
    • Facebook
    • YouTube
    • Twitter
    • Instagram
    نمایاں خبریں
    جنوری 9, 2026

    بارانی زرعی یونیورسٹی راولپنڈی کی طالبہ کا کلاس فیلو کے خلاف مبینہ زیادتی کا مقدمہ ،ملزم گرفتار

    پوٹھوہار

    بارانی زرعی یونیورسٹی راولپنڈی کی طالبہ نے کلاس فیلو کے خلاف مبینہ زیادتی کا مقدمہ…

    خاص خبریں

    بجلی صارفین کیلئے خوشخبری، بجلی کی فی یونٹ قیمت میں کمی، نوٹیفکیشن جاری

    جنوری 8, 2026
    پوٹھوہار

    راولپنڈی پولیس کی پتنگ سپلائرز کے خلاف کارروائی، 3100 پتنگیں اور 12 ڈوریں برآمد

    جنوری 8, 2026
    ایڈیٹر کا انتخاب
    خاص خبریں

    پنجاب بائیک سکیم: آن لائن رجسٹریشن کیسے کریں؟ مرحلہ وار گائیڈ چیک کریں

    اپریل 15, 2024
    خاص خبریں

    پنجاب میں 50,000 گھروں کے لیے مفت سولر پینل! کیا آپ درخواست دینے کے اہل ہیں؟ یہاں چیک کریں!

    اپریل 16, 2024
    خاص خبریں

    ایبٹ آباد میں لاپتہ لیڈی ڈاکٹر وردہ کی لاش چار دن بعد برآمد، ڈاکٹروں کا احتجاج

    دسمبر 8, 2025
    مقبول خبریں
    پوٹھوہار

    اٹک پولیس کی بڑی کارروائی، بین الصوبائی منشیات سمگلنگ کی کوشش ناکام ،دو ملزمان گرفتار

    جنوری 12, 2026
    پوٹھوہار

    اسلام آباد:جی 7 سیکٹر سلنڈر دھماکے کی ابتدائی رپورٹ مکمل، جاں بحق افراد سپردِ خاک

    جنوری 12, 2026
    کھیل

    سری لنکا نے تیسرے ٹی ٹوینٹی میچ میں پاکستان کو 14 رنز سے شکست دیدی، سیریز 1،1 سے برابر

    جنوری 11, 2026

    نئے فالو اپ کے ساتھ

    ہمارے نیوز لیٹر کو سبسکرائب کریں۔

    .K2Times © 2026. All Rights Reserved

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.