Close Menu
K2 Times | کے ٹو ٹائمزK2 Times | کے ٹو ٹائمز
    مقبول خبریں
    خاص خبریں

    صدرمملکت سے وزیراعظم کی اہم ملاقات، خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی کے نفاذ پر اتفاق

    اکتوبر 10, 2026
    ترقی

    ایس آئی ایف سی کے تعاون سے گلگت بلتستان میں صنعتی ترقی اور سرمایہ کاری کے نئے مواقع پیدا

    اکتوبر 10, 2026
    ترقی

    قومی اقتصادی کونسل نے مختلف شعبوں میں 11 ترقیاتی منصوبوں کی منظوری دے دی

    اکتوبر 10, 2026
    Facebook X (Twitter) Instagram
    اکتوبر 11, 2026
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    K2 Times | کے ٹو ٹائمزK2 Times | کے ٹو ٹائمز
    رابطہ کریں کےٹو ٹی وی
    • صفحہ اول
    • قومی خبریں
    • ہزارہ
    • پوٹھوہار
    • گلگت بلتستان
    • چترال
    • شوبز
    • دلچسپ و عجیب
    • کھیل
    • کےٹو ٹی وی
    KAY2 TV
    K2 Times | کے ٹو ٹائمزK2 Times | کے ٹو ٹائمز
    You are at:Home»خاص خبریں»پشاور:پیپلز پارٹی کا پی ٹی آئی حکومت کی کرپشن کے خلاف احتجاج ،پولیس اور مظاہرین میں تصادم،شیلنگ
    خاص خبریں مئی 26, 2025

    پشاور:پیپلز پارٹی کا پی ٹی آئی حکومت کی کرپشن کے خلاف احتجاج ،پولیس اور مظاہرین میں تصادم،شیلنگ

    مئی 26, 20252 Mins Read
    Facebook Twitter Email
    Peshawar: PPP protests against PTI government's corruption, clashes between police and protesters, shelling
    صوبائی حکومت نے ہمارے پُرامن احتجاج کا راستہ روک کر دراصل بدترین کرپشن کو چھپانے کی ناکام کوشش کی ہے ،بلاول بھٹو
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Email

    پشاورمیں پاکستان پیپلزپارٹی کے خیبر پختونخوا حکومت کی حالیہ کرپشن کے خلاف اسمبلی چوک میں احتجاج کے دوران پولیس اور مظاہرین کے درمیان تصادم ہوگیا،پولیس کی جانب سے مظاہرین کو وزیراعلیٰ ہاوس کی جانب مارچ سے روکنے کیلئے شیلنگ بھی کی گئی ۔

    پیپلزپارٹی نے پشاور میں مبینہ کرپشن کے خلاف صوبہ بچاؤ مہم کے سلسلے میں نے صوبائی اسمبلی چوک میں احتجاجی مظاہرہ کیا جس میں جیالوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔

    مظاہرین نے خیبرروڈ بند کر دیا اور ریڈزون میں داخل ہونے کی کوشش کی جس پر پولیس نے مظاہرین پر شیلنگ کی جبکہ مظاہرین نے پولیس پر پتھراؤ کیا ۔

    اسمبلی چوک میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی کیلئے قائم احتجاجی کیمپ کو بھی آگ لگا دی گئی ،اس دوران تحریک انصاف اور پیپلزپارٹی کارکنان آمنے سامنے آگئے تاہم پولیس نے مظاہرین کو منتشر کیا تو وہ قلعہ بالا حصار کے سامنے دوبارہ جمع ہوگئے ۔

     بعدازاں مظاہرین منتشر ہوگئے، آنسوگیس شیلنگ کے دوران پیپلز پارٹی کے سابق صوبائی صدر نجم الدین خان و دیگر کارکنان کی طبیعت بگڑ گئی جنہیں اسپتال منتقل کیا گیا جہاں انکی حالت خطرے سے باہر ہے۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ کیمروں کی ویڈیو کی مدد سے احتجاجی کیمپ کو آگ لگانے والوں کی شناخت کی جائے گی ۔

    دریں اثنا پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا کی صوبائی حکومت نے ہمارے پُرامن احتجاج کا راستہ روک کر دراصل بدترین کرپشن کو چھپانے کی ناکام کوشش کی ہے ۔

    انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں لاقانونیت اور بے روزگاری کے خلاف احتجاج کرنے والے پُرامن سیاسی کارکنوں پر آنسوگیس کی شیلنگ قابل افسوس ہے، ہم اوچھے ہتھکنڈوں سے ڈرنے والے نہیں، کرپٹ اور نااہل صوبائی حکومت کا تعاقب جاری رکھیں گے ۔

    بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت نے نہتے سیاسی کارکنوں پر تشدد کرکے بزدلی کا ثبوت دیا، خیبرپختونخوا میں صوبہ بچاؤ تحریک آج صوبے کے ہر شہری کی آواز بن چکی ہے ۔

    بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ ہم لاٹھیوں اور ڈنڈوں سے ڈرنے والے نہیں، ہمارے کارکنان خیبرپختونخوا کی کرپٹ حکومت کا سامنا کرنے کو تیار ہیں، پی ٹی آئی کی صوبائی حکومت کا اصل فاشسٹ چہرہ آج خیبرپختونخوا کے عوام نے دیکھ لیا ۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleبھارت کے ساتھ تمام مسائل پر بات چیت کے لیے تیار ہیں، وزیراعظم شہبازشریف کا اعلان
    Next Article پاکستان نے عالمی برادری سے مودی کے نفرت انگیز بيانات کے نوٹس کا مطالبہ کردیا
    Arshad Iqbal

    Related Posts

    صدرمملکت سے وزیراعظم کی اہم ملاقات، خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی کے نفاذ پر اتفاق

    اکتوبر 10, 2026

    ایس آئی ایف سی کے تعاون سے گلگت بلتستان میں صنعتی ترقی اور سرمایہ کاری کے نئے مواقع پیدا

    اکتوبر 10, 2026

    قومی اقتصادی کونسل نے مختلف شعبوں میں 11 ترقیاتی منصوبوں کی منظوری دے دی

    اکتوبر 10, 2026
    Leave A Reply Cancel Reply

    تازہ ترین خبریں
    خاص خبریں

    صدرمملکت سے وزیراعظم کی اہم ملاقات، خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی کے نفاذ پر اتفاق

    اکتوبر 10, 2026
    ترقی

    ایس آئی ایف سی کے تعاون سے گلگت بلتستان میں صنعتی ترقی اور سرمایہ کاری کے نئے مواقع پیدا

    اکتوبر 10, 2026
    ترقی

    قومی اقتصادی کونسل نے مختلف شعبوں میں 11 ترقیاتی منصوبوں کی منظوری دے دی

    اکتوبر 10, 2026
    پنجاب

    عوام کو سستا آٹا ہر صورت فراہم کیا جائے، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا ہنگامی اجلاس میں حکم

    اکتوبر 10, 2026
    • Facebook
    • YouTube
    • Twitter
    • Instagram
    نمایاں خبریں
    اکتوبر 5, 2026

    ابراہیم فیصل ملک کی شادی خانہ آبادی اور دعوتِ ولیمہ کی تقریبات، ممتاز شخصیات کی شرکت

    اسلام آباد

    اسلام آباد: پاکستان کے ممتاز سیاسی رہنماؤں، حکومتی عہدیداروں، سفارت کاروں، کاروباری شخصیات، صحافیوں اور…

    خاص خبریں

    پشاور ہائیکورٹ کا پی ٹی آئی کو لانگ مارچ سے متعلق عبوری ریلیف دینے سے انکار

    اکتوبر 6, 2026
    خاص خبریں

    کیمٹیک میں اقراء یونیورسٹی اسلام آباد کے فیکلٹی ممبران کے لیے براڈکاسٹ میڈیا ٹریننگ ورکشاپ

    اکتوبر 5, 2026
    ایڈیٹر کا انتخاب
    خاص خبریں

    پنجاب بائیک سکیم: آن لائن رجسٹریشن کیسے کریں؟ مرحلہ وار گائیڈ چیک کریں

    اپریل 15, 2024
    خاص خبریں

    پنجاب میں 50,000 گھروں کے لیے مفت سولر پینل! کیا آپ درخواست دینے کے اہل ہیں؟ یہاں چیک کریں!

    اپریل 16, 2024
    خاص خبریں

    ایبٹ آباد میں لاپتہ لیڈی ڈاکٹر وردہ کی لاش چار دن بعد برآمد، ڈاکٹروں کا احتجاج

    دسمبر 8, 2025
    مقبول خبریں
    خاص خبریں

    صدرمملکت سے وزیراعظم کی اہم ملاقات، خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی کے نفاذ پر اتفاق

    اکتوبر 10, 2026
    ترقی

    ایس آئی ایف سی کے تعاون سے گلگت بلتستان میں صنعتی ترقی اور سرمایہ کاری کے نئے مواقع پیدا

    اکتوبر 10, 2026
    ترقی

    قومی اقتصادی کونسل نے مختلف شعبوں میں 11 ترقیاتی منصوبوں کی منظوری دے دی

    اکتوبر 10, 2026

    نئے فالو اپ کے ساتھ

    ہمارے نیوز لیٹر کو سبسکرائب کریں۔

    .K2Times © 2026. All Rights Reserved

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.