Close Menu
K2 Times | کے ٹو ٹائمزK2 Times | کے ٹو ٹائمز
    مقبول خبریں
    بین الاقوامی

    بھارت کبھی بھی پاکستان کا پانی نہیں روک سکتا، وزیراعظم شہبازشریف

    مئی 28, 2025
    قومی خبریں

    پہلا ٹی 20 میچ، پاکستان نے بنگلا دیش کو 37 رنز سے ہراکر سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل کرلی

    مئی 28, 2025
    خاص خبریں

    آزاد کشمیر میں گاڑی گہری کھائی میں جاگری،ایس ایچ او سمیت 5 پولیس اہلکار جاں بحق

    مئی 28, 2025
    Facebook X (Twitter) Instagram
    مئی 28, 2025
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    K2 Times | کے ٹو ٹائمزK2 Times | کے ٹو ٹائمز
    رابطہ کریں کےٹو ٹی وی
    • صفحہ اول
    • قومی خبریں
    • ہزارہ
    • پوٹھوہار
    • گلگت بلتستان
    • چترال
    • شوبز
    • دلچسپ و عجیب
    • کھیل
    • کےٹو ٹی وی
    KAY2 TV
    K2 Times | کے ٹو ٹائمزK2 Times | کے ٹو ٹائمز
    You are at:Home»بین الاقوامی»بھارت کے ساتھ تمام مسائل پر بات چیت کے لیے تیار ہیں، وزیراعظم شہبازشریف کا اعلان
    بین الاقوامی مئی 26, 2025

    بھارت کے ساتھ تمام مسائل پر بات چیت کے لیے تیار ہیں، وزیراعظم شہبازشریف کا اعلان

    مئی 26, 20254 Mins Read
    Facebook Twitter Email
    Ready to discuss all issues with India, announces Prime Minister Shehbaz Sharif
    جارحیت ہو گی تو ہم اس کا بھرپورجواب دیں گے،وزیراعظم شہبازشریف
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Email
    وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان خطے میں امن وسلامتی کی خاطر پانی کے مسئلے اور دہشتگردی کے واقعات کی روک تھام  کے معاملے پر بات چیت کیلئے تیار ہے ، تاہم بھارت جارحیت جاری رکھے گا تو بھرپور جواب دیا جائے گا ۔

    تہران: ایران کے صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان کے ہمراہ میڈیا سےگفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم  شہبازشریف نے کہا کہ ایران کا دورہ کرکےدلی مسرت ہوئی، ایران کوہم اپنا دوسرا گھرسمجھتےہیں ۔

    انہوں نے کہا کہ ایرانی صدرکےساتھ تعمیری اورمفید بات چیت ہوئی، دوران گفتگو دوطرفہ تعلقات کےتمام پہلوؤں کا جائزہ لیا گیا جبکہ تجارت،سرمایہ کاری سمیت مختلف شعبوں میں تعاون کووسعت دینےپراتفاق ہوا، پاکستان اورایران کےگہرے تاریخی،مذہبی اورثقافتی تعلقات ہیں، دونوں ملکوں نےمختلف شعبوں میں تعاون کوفروغ دینے پر اتفاق رائے کیا ۔

    وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ ایرانی صدرکےپاکستانی عوام کےلیےجذبات پرمشکورہو،ں ڈاکٹرمسعود پزشکیان نے فون کرکے خطے میں کشیدگی پرگہری تشویش کا اظہار کیا، ایرانی وزیرخارجہ عراقچی بہترین سفارت کارہیں ۔

    ان کا کہنا تھا کہ ہماری بہادر مسلح افواج نے بھارتی جارحیت پر دلیرانہ کارروائی کی، مسلح افواج نےاپنےعوام کی طاقت سے کامیابی حاصل کی،  پاکستان پرامن ملک ہےاور خطےمیں امن وسلامتی چاہتا ہے، امن کی خاطر بات چیت کے لیے تیار ہیں ۔

    وزیراعظم نے کہا کہ پانی کے مسئلے،انسداد دہشت گردی کے معاملے پر بات چیت کے لیے تیار ہیں، جارحیت ہو گی تو ہم اس کا بھرپورجواب دیں گے، مسئلہ کشمیر سمیت تمام تنازعات بات چیت کے ذریعے حل کرنا چاہتے ہیں، غزہ کی صورتحال انتہائی تشویشناک ہے، غزہ میں50ہزارسےزیادہ لوگوں کو شہید کر دیا گیا ہے ۔

    ایران صدر کا پریس کانفرنس سے خطاب: ۔

    اس موقع پر ایرانی صدر ڈاکٹرمسعود پزشکیان نے کہا کہ پاکستان برادرہمسایہ ملک، وزیراعظم شہبازشریف کی آمد کا خیرمقدم کرتے ہیں، دونوں ملکوں کے دہائیوں پر محیط ثقافتی، تاریخی تعلقات ہیں ، او آئی سی کے پلیٹ فارم پر دونوں ملکوں کا موقف یکساں ہے،معیشت، بین الاقوامی تعلقات سمیت مختلف شعبوں میں تعاون پربات ہوئی ۔

    ڈاکٹرمسعود پزشکیان کا کہنا تھا کہ سرحدی علاقوں میں انسداد دہشت گردی سے متعلق دو طرفہ قریبی تعاون ضروری ہے، پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ بندی کا خیرمقدم کرتے ہیں، خطے کی ترقی اورخوشحالی امن سے ہی ممکن ہے ۔

    ایرانی صدر نے کہا کہ ایران اورپاکستان فلسطینی کازکی بھرپورحمایت کرتے ہیں، فلسطین میں ہونے والی نسل کشی پرعالمی برادری کی خاموشی سوالیہ نشان ہے؟ پاکستان پرامن مقاصد کے لیے ایران کے سول جوہری پروگرام کی حمایت کرتا ہے ۔

    وزیراعظم کی ایران کے سپریم لیڈر سے ملاقات: ۔

    مشترکہ پریس کانفرنس کے بعد وزیراعظم شہبازشریف نے ایران کے سپریم لیڈر سے ملاقات کی جس میں مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔

    سرکاری اعلامیے کے مطابق ملاقات میں نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار، فیلڈ مارشل عاصم منیر، وزیر داخلہ محسن نقوی، وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ بھی وزیراعظم کے ہمراہ تھے ۔

    ملاقات کے دوران وزیر اعظم نے سپریم لیڈر کے لیے انتہائی احترام کا اظہار کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ وہ مسلم دنیا کی ایک نمایاں شخصیت ہیں اور امت مسلمہ رہنمائی اور سرپرستی کے لیے ان کی طرف دیکھتی ہے ۔

    وزیر اعظم نے سپریم لیڈر کو بھارت کے ساتھ حالیہ تنازعات اور بھارت کے تسلط پسندانہ اور تنگ نظری کے عزائم کے بارے میں بتایا اور بھارتی جارحیت کے خلاف پاکستان کی حمایت کرنے پر ایران کی قیادت کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا ۔

    وزیراعظم نے اس بات پر زور دیا کہ پاکستان کی ہمیشہ خواہش ہے کہ خطے میں امن قائم ہو جس سے اقتصادی ترقی اور خوشحالی آئے ۔

    وزیراعظم نے سپریم لیڈر کو پاکستان ایران تعلقات کے فروغ کے لیے کیے گئے اقدامات سے آگاہ کیا اور کہا کہ پاکستان ایران کے ساتھ اسٹریٹجک تعاون کو مزید مضبوط کرنے کے لیے پرعزم ہے ۔

    وزیراعظم نے امریکا کے ساتھ جوہری مذاکرات کو آگے بڑھانے میں ایرانی قیادت کی دور اندیشی کی تعریف کی اور امید ظاہر کی کہ دونوں ممالک کے درمیان تعمیری معاہدہ طے پا جائے گا، اس سے خطے میں امن و استحکام کو فروغ ملے گا ۔

    ایرانی سپریم لیڈر نے دور اندیشی کے ساتھ علاقائی امن و استحکام کے فروغ کے لیے وزیر اعظم شہباز شریف کی کوششوں کو سراہا اور پاک ایران تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے لیے ان کے ذاتی عزم کی تعریف کی ۔

    سپریم لیڈر نے پاکستان اور اس کے عوام کی مزید خوشحالی اور ترقی کے لیے دعا کی۔ وزیر اعظم نے شاعر مشرق علامہ اقبال کی شاعری و افکار کے لیے سپریم لیڈر کی لگن کو دل کی گہرائیوں سے سراہا اور خاص طور پر سپریم لیڈر سے درخواست کی کہ وہ جلد  پاکستان کا دورہ کریں ۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleخیبرپختونخوا میں علی بابا 40 چوروں کی حکومت ہے،700 ارب روپے کی کرپشن ہوئی ہے،گورنر فیصل کریم کنڈی
    Next Article پشاور:پیپلز پارٹی کا پی ٹی آئی حکومت کی کرپشن کے خلاف احتجاج ،پولیس اور مظاہرین میں تصادم،شیلنگ
    Arshad Iqbal

    Related Posts

    بھارت کبھی بھی پاکستان کا پانی نہیں روک سکتا، وزیراعظم شہبازشریف

    مئی 28, 2025

    پہلا ٹی 20 میچ، پاکستان نے بنگلا دیش کو 37 رنز سے ہراکر سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل کرلی

    مئی 28, 2025

    آزاد کشمیر میں گاڑی گہری کھائی میں جاگری،ایس ایچ او سمیت 5 پولیس اہلکار جاں بحق

    مئی 28, 2025
    Leave A Reply Cancel Reply

    تازہ ترین خبریں
    بین الاقوامی

    بھارت کبھی بھی پاکستان کا پانی نہیں روک سکتا، وزیراعظم شہبازشریف

    مئی 28, 2025
    قومی خبریں

    پہلا ٹی 20 میچ، پاکستان نے بنگلا دیش کو 37 رنز سے ہراکر سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل کرلی

    مئی 28, 2025
    خاص خبریں

    آزاد کشمیر میں گاڑی گہری کھائی میں جاگری،ایس ایچ او سمیت 5 پولیس اہلکار جاں بحق

    مئی 28, 2025
    خاص خبریں

    پاکستان کے ایٹمی قوت بننے کے27 سال مکمل، یوم تکبیر ملی جوش و جذبے کے ساتھ منایا گیا

    مئی 28, 2025
    • Facebook
    • YouTube
    • Twitter
    • Instagram
    نمایاں خبریں
    اپریل 15, 2024

    پنجاب بائیک سکیم: آن لائن رجسٹریشن کیسے کریں؟ مرحلہ وار گائیڈ چیک کریں

    خاص خبریں

    پنجاب حکومت نے ریجن کے طلباء کو بلاسود ماہانہ اقساط پر موٹر سائیکلوں کی رجسٹریشن…

    خاص خبریں

    1.5 ٹن یا 1 ٹن اے سی کو چلانے کے لیے کتنے سولر پینلز درکار ہوتے ہیں ؟

    اگست 8, 2024
    پوٹھوہار

    اسلام آباد انتظامیہ نے ڈرائیونگ لائسنس کی فیس میں حیران کن اضافے کا اعلان کر دیا

    مئی 15, 2024
    ایڈیٹر کا انتخاب
    خاص خبریں

    پنجاب بائیک سکیم: آن لائن رجسٹریشن کیسے کریں؟ مرحلہ وار گائیڈ چیک کریں

    اپریل 15, 2024
    خاص خبریں

    پنجاب میں 50,000 گھروں کے لیے مفت سولر پینل! کیا آپ درخواست دینے کے اہل ہیں؟ یہاں چیک کریں!

    اپریل 16, 2024
    پوٹھوہار

    اسلام آباد انتظامیہ نے ڈرائیونگ لائسنس کی فیس میں حیران کن اضافے کا اعلان کر دیا

    مئی 15, 2024
    مقبول خبریں
    بین الاقوامی

    بھارت کبھی بھی پاکستان کا پانی نہیں روک سکتا، وزیراعظم شہبازشریف

    مئی 28, 2025
    قومی خبریں

    پہلا ٹی 20 میچ، پاکستان نے بنگلا دیش کو 37 رنز سے ہراکر سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل کرلی

    مئی 28, 2025
    خاص خبریں

    آزاد کشمیر میں گاڑی گہری کھائی میں جاگری،ایس ایچ او سمیت 5 پولیس اہلکار جاں بحق

    مئی 28, 2025

    نئے فالو اپ کے ساتھ

    ہمارے نیوز لیٹر کو سبسکرائب کریں۔

    .K2Times © 2025. All Rights Reserved

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.