جہلم: یوم تشکر کے موقع پر ڈپٹی کمشنر جہلم میثم عباس کی زیر قیادت ڈی سی آفس تا پریس کلب ریلی کا انعقاد کیاگیا۔
ملک بھر میں یوم تشکر کے موقع پر ضلع جہلم میں ڈی سی آفس تا پریس کلب ایک خصوصی ریلی کا انعقاد کیا گیا جس کی قیادت ڈپٹی کمشنر جہلم میثم عباس ، اے ڈی سی جی صبا سحر ، اے ڈی سی آر ثانیہ صفی ، اسسٹنٹ کمشنر جہلم شمس الرحمٰن نے کی ۔ ریلی میں ضلعی انتظامیہ کے افسران ، سکولوں کالجوں کے طلبہ و طالبات اور سماجی شخصیات کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔ ریلی سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر جہلم میثم عباس نے کہا کہ پاکستان کے ازلی دشمنوں نے ہمیشہ کی طرح بزدلانہ کارروائی کرکے وطن عزیز کو نقصان پہنچانے کا خواب دیکھا جس کو پاک فوج کے جوانوں اور پاک فضائیہ کے شاہینوں نے ملیا میٹ کر دیا ۔