ضلع چترال میں کیلاش قبیلے کا تین روزہ تہوار چلم جوش تمام تر رنگینیوں کیساتھ شروع ہو گیا ہے۔ تہوار میں مقامی لوگوں کے ساتھ ساتھ سیاحوں نے بھی بھرپور شرکت کی۔
چلم جوش کا اغاز وادی ریمبور میں ہوا، جہاں کیلاش مرد اور خواتین محصوص لباس زیب تن کیے بھرپور انداز میں خوشی کا اظہار کر رہے ہیں۔ یہ تہوار تین دن تک جاری رہے گا، جس میں ملکی و غیر ملکی سیاح بھی شریک ہیں۔