بھارت کے جنگی جنون کو خاک میں ملانے کا وقت آگیا، پاکستان نے بھارت کے خلاف آپریشن ’’بنیان مرصوص‘‘ کا آغاز کردیا،جس کے نتیجے میں متعدد بھارتی ایئربیسز سمیت کئی ایئر فیلڈز اور چیک پوسٹیں تباہ کر دیں ۔
پاکستان نے آپریشن ’’بنیان مرصوص‘‘ کا آغاز کرتے ہوئے فجر کے وقت بھارتی جارحیت پر جوابی کارروائی شروع کردی ،پاکستان نے بیاس کے علاقے میں براہموس اسٹوریج سائٹ اور بھارتی ایئر بیس ادھم پور اور پٹھان کوٹ ایئر بیس اور آدم پور ایئر بیس کے علاوہ بھارتی بریگیڈ ہیڈکوارٹر کے جی ٹاپ کو بھی تباہ کر دیا
اس وقت پاک افواج کی جوابی کارروائی جاری ہے اور بھارت میں متعدد اہداف کو کامیابی سے نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ پاکستان نے بیاس میں براہموس کی سٹوریج جہاں سے پاکستان پر میزائل داغے گئے تھے کو تباہ کر دیا گیا ہے ۔
آپریشن بُنْيَانٌ مَّرْصُوْص کے نتیجے میں پاکستان ایئر فورس کے جے ایف 17 تھنڈر کے ہائپر سونک میزائلوں نے آدم پور میں بھارت کا S-400 سسٹم تباہ کر دیا، S -400 ایئر ڈیفنس سسٹم کی مالیت لگ بھگ 1.5 بلین ڈالر ہے، اس کے علاوہ بھارتی بریگیڈ ہیڈکوارٹر کے جی ٹاپ کو بھی تباہ کر دیا گیا جبکہ سپلائی ڈپو اڑی کو بھی تباہ کر دیا گیا ۔
فتح 1 میزائل قہر ڈھانے لگا
سکیورٹی ذرائع کے مطابق جہاں سے پاکستان کے عوام اور مساجد پر حملے کئے گئے تھے ان کو فتح ون میزائل سے ٹارگٹ کیا جارہا ہے، بھارت کے مختلف علاقوں میں دھماکوں کی آوازیں بھی سنی جارہی ہیں، فتح 1 میزائل سسٹم کے ذریعے کئی ٹھکانے تباہ کر دیئے گئے، بھاری نقصان کی اطلاعات آ رہی ہیں۔
پاکستان میں دہشت گردی کرانے والا بھارتی تربیتی مرکز تباہ:
پاکستان نے مقبوضہ کشمیر کے علاقے نوشہرہ میں پاکستان میں دہشت گردی کرانے والا بھارتی ملٹری انٹیلی جنس کا تربیتی مرکز تباہ کر دیا ہے، مقبوضہ کشمیر میں ہی برنالہ ایئر فیلڈ کو بھی اڑا دیا گیا ہے، بھمبر گلی میں بریگیڈ ہیڈکوارٹر بھی جوابی کارروائی کا نشانہ بن گیا ہے ۔
بھارتیں توپیں خاموش، متعدد پوسٹس تباہ:
تازہ ترین اطلاعات کے مطابق پاکستان کی توپوں نے بھارتی توپوں کو خاموش کر دیا ہے، متعدد بھارتی پوسٹس کو تباہ کر دیا گیا، ربتانوالی پوسٹ، ڈنہ پوسٹ، خواجہ بھیک کمپلیکس اور رنگ کنٹوئر پوسٹ مکمل تباہ کر دی گئیں ۔
بھارتی میڈیا نے اعتراف کیا کہ پاکستان کی جانب سے بھارت میں 26 اہداف کو نشانہ بنایا گیا ہے ،گزشتہ رات بھارتی طیاروں نے پاکستان میں3 ایئر بیسز پر میزائل داغے تھے، جس کے دوران نورخان ایئربیس، مرید بیس اور شورکوٹ کو نشانہ بنایا گیا تھا، بھارت نے فضا سے زمین پر مار کرنے والے میزائل داغے تھے ۔