پاکستان کے خلاف بھارت کو عالمی سطح پر ایک اور خفت کا سامنا کرنا پڑا، آئی ایم ایف نے پاکستان کے قرض اور کلائمنٹ فنانسنگ کی منظوری دے دی ۔
بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کے ایگزیکٹیو بورڈ کا اجلاس جمعہ کو منعقد ہوا جس میں پاکستان تفصیلی غور کے بعد پاکستان کے لیے ایک ارب ڈالر قسط کی منظوری دے دی ۔
وزیر اعظم آفس سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے آئی ایم ایف کی جانب سے پاکستان کے لیے جاری 7 ارب ڈالر پروگرام کے تحت ایک ارب ڈالر کی قسط کی منظوری اور اس کے خلاف بھارت کے اوچھے ہتھکنڈوں کی ناکامی پر اطمینان کا اظہار کیا ۔
ان کا کہنا تھا کہ ملک کی معاشی صورتحال بہتر ہوئی ہے اور ملک ترقی کی جانب گامزن ہے، جبکہ بھارت یکطرفہ جارحیت کے ذریعے ہمارے ملک کی ترقی سے توجہ ہٹانے کی سازش کر رہا ہے ۔
اعلامیے کے مطابق بین الاقوامی اداروں نے بھارت کے جھوٹے پروپیگنڈے کو مسترد کر دیا، آئی ایم ایف پروگرام کو سبوتاژ کرنے کی بھارتی کوششیں ناکام ہو گئیں ۔