Close Menu
K2 Times | کے ٹو ٹائمزK2 Times | کے ٹو ٹائمز
    مقبول خبریں
    کھیل

    پاکستان کے خلاف دوسرےٹیسٹ کے دوسرے روز پہلی اننگز میں ویسٹ انڈیز کی ٹیم 344 رنز بنا کر آؤٹ

    اگست 3, 2026
    پوٹھوہار

    راولپنڈی میں کل مقامی تعطیل کا اعلان، اعلامیہ جاری

    اگست 3, 2026
    خاص خبریں

    سانحہ سوات میں شہید ہونے والوں کی تعداد 17 ہوگئی، وزیراعلیٰ اور آئی جی پولیس کا کبل کا دورہ، اہم فیصلے

    اگست 3, 2026
    Facebook X (Twitter) Instagram
    اگست 4, 2026
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    K2 Times | کے ٹو ٹائمزK2 Times | کے ٹو ٹائمز
    رابطہ کریں کےٹو ٹی وی
    • صفحہ اول
    • قومی خبریں
    • ہزارہ
    • پوٹھوہار
    • گلگت بلتستان
    • چترال
    • شوبز
    • دلچسپ و عجیب
    • کھیل
    • کےٹو ٹی وی
    KAY2 TV
    K2 Times | کے ٹو ٹائمزK2 Times | کے ٹو ٹائمز
    You are at:Home»خاص خبریں»عہد کرتے ہیں کہ شہیدوں کے خون کے ایک ایک قطرے کا حساب ضرور لیں گے، وزیراعظم شہباز شریف
    خاص خبریں مئی 7, 2025

    عہد کرتے ہیں کہ شہیدوں کے خون کے ایک ایک قطرے کا حساب ضرور لیں گے، وزیراعظم شہباز شریف

    مئی 7, 20252 Mins Read
    Facebook Twitter Email
    We pledge to take account of every drop of the blood of martyrs, says Prime Minister Shehbaz Sharif
    شاید وہ سمجھ بیٹھے تھے کہ ہم پیچھے ہٹ جائیں گے لیکن وہ یہ بات بھول گئے کہ یہ بہادروں کی قوم ہے جو اپنے عزم میں فولادی ہے،وزیراعظم کا قوم سے خطاب
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Email

    وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ بھارت نے جارحیت کرکے جو فاش غلطی کی، اس کا خمیازہ اب اسے ضرور بھگتنا ہوگا، شہدا کے خون کے ایک ایک قطرے کا حساب ضرور لیں گے ۔

    اسلام آباد: قوم سے اپنے خطاب میں وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا تھا کہ شاید وہ سمجھ بیٹھے تھے کہ ہم پیچھے ہٹ جائیں گے لیکن وہ یہ بات بھول گئے کہ یہ بہادروں کی قوم ہے، جو اپنے عزم میں فولادی ہے، بھارت کو جن طیاروں پر غرور تھا وہ خاک بن چکے، ہمارے شاہینوں نے ان پر ایسی کاری ضرب لگائے کہ وہ چیخ اٹھے ۔

    وزیراعظم کا کہنا تھا کہ گزشتہ رات پوری دنیا نے دیکھا کہ عددی اعتبار سے کئی گنا بڑے دشمن کو گھٹنے ٹیکنے میں صرف چند گھنٹے لگے اور اللہ کے فضل و کریم سے ہمارے شاہینوں نے فضا میں ایسا طوفان برپا کیا کہ دشمن چیخ اٹھا، بھارت کے 5 جنگی طیارے جو ان کا غرور تھے، اب صرف راکھ، ملبہ اور نشان عبرت بن چکے ۔

    شہباز شریف نے کہا کہ یہ ہمارا دندان شکن جواب تھا جس میں سکوارڈن لیڈر ایم ایم عالم کی گرج تھی، جو کل رات دوبارہ پورے زور سے گونجی اور ہمارے شاہینوں نے دشمن پر ایسی کاری ضربیں لگائیں، جو وقت کا مرہم بھی کبھی نہیں بھر سکے گا ۔

    وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ابھی ایک بچے کی نماز جنازہ پڑھ کر آئے ہیں، اس کی عمر صرف 7 سال تھی، اپنی والدہ اور بھائی کے ساتھ گھر پر تھا کہ اسپرنٹر لگا اور وہ اللہ تعالیٰ کو پیارا ہو گیا، دل پر ہاتھ رکھ کر بتائیں کہ ننھا پھول کھیلنے سے پہلے مرجھا گیا ۔

    وزیراعظم نے کہا کہ شہادت کے بلند رتبے پر ایسے ہی فائز ہونے والے ہمارے دوسرے عظیم پاکستانیوں کو قوم خراج عقیدت پیش کرتی ہے، اور پورا پاکستان ان شہدا کے خاندانوں کے ساتھ ہے اور زخمیوں کی صحت یابی کے لیے دعا گو ہے ۔

    شہباز شریف کا مزید کہنا تھا کہ ہم یہ عہد کرتے ہیں کہ ان شہیدوں کے خون کے ایک ایک قطرے کا ضرور حساب لیا جائے گا، یہ وہ بزدل دشمن ہے، جو نہتے انسانوں پر وار کرکے خود کو طاقتور سمجھتا ہے، لیکن گزشتہ رات ہم نے ثابت کر دیا کہ پاکستان اپنے دفاع میں منہ توڑ جواب دینا جانتا ہے ۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleبھارتی حملے میں شہید معصوم پاکستانیوں کی تعداد 31 ہوگئی، 57 زخمی ہوئے، ڈی جی آئی ایس پی آر
    Next Article آرمی چیف جنرل عاصم منير کا بھارتی طیارے گرانے پر پاک فضائیہ کو خراج تحسین
    Arshad Iqbal

    Related Posts

    راولپنڈی میں کل مقامی تعطیل کا اعلان، اعلامیہ جاری

    اگست 3, 2026

    سانحہ سوات میں شہید ہونے والوں کی تعداد 17 ہوگئی، وزیراعلیٰ اور آئی جی پولیس کا کبل کا دورہ، اہم فیصلے

    اگست 3, 2026

    پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں شاندار آغاز، ڈالر بھی 278.06 روپے پر بند، روپے کی معمولی بہتری

    اگست 3, 2026
    Leave A Reply Cancel Reply

    تازہ ترین خبریں
    کھیل

    پاکستان کے خلاف دوسرےٹیسٹ کے دوسرے روز پہلی اننگز میں ویسٹ انڈیز کی ٹیم 344 رنز بنا کر آؤٹ

    اگست 3, 2026
    پوٹھوہار

    راولپنڈی میں کل مقامی تعطیل کا اعلان، اعلامیہ جاری

    اگست 3, 2026
    خاص خبریں

    سانحہ سوات میں شہید ہونے والوں کی تعداد 17 ہوگئی، وزیراعلیٰ اور آئی جی پولیس کا کبل کا دورہ، اہم فیصلے

    اگست 3, 2026
    آزاد کشمیر

    آزاد کشمیر الیکشن کا دوسرے مرحلے میں بھی ن لیگ کامیاب، 20 میں سے 14 نشستوں پر کامیاب، پیپلزپارٹی کو 5 نشستیں ملیں

    اگست 3, 2026
    • Facebook
    • YouTube
    • Twitter
    • Instagram
    نمایاں خبریں
    جولائی 29, 2026

    وفاقی تعلیمی بورڈ نے نہم و دہم کے سالانہ نتائج 2026 جاری کر دیے

    اسلام آباد

    اسلام آباد: وفاقی تعلیمی بورڈ برائے ثانوی و اعلیٰ ثانوی تعلیم  نے نہم اور دہم…

    خاص خبریں

    دیر بالا میں ہیضے کی وباء، 3 ہزار سے زائد افراد متاثر، محکمہ صحت کی ہنگامی کارروائیاں شروع

    اگست 1, 2026
    آزاد کشمیر

    آزاد کشمیر الیکشن کا دوسرے مرحلے میں بھی ن لیگ کامیاب، 20 میں سے 14 نشستوں پر کامیاب، پیپلزپارٹی کو 5 نشستیں ملیں

    اگست 3, 2026
    ایڈیٹر کا انتخاب
    خاص خبریں

    پنجاب بائیک سکیم: آن لائن رجسٹریشن کیسے کریں؟ مرحلہ وار گائیڈ چیک کریں

    اپریل 15, 2024
    خاص خبریں

    پنجاب میں 50,000 گھروں کے لیے مفت سولر پینل! کیا آپ درخواست دینے کے اہل ہیں؟ یہاں چیک کریں!

    اپریل 16, 2024
    خاص خبریں

    ایبٹ آباد میں لاپتہ لیڈی ڈاکٹر وردہ کی لاش چار دن بعد برآمد، ڈاکٹروں کا احتجاج

    دسمبر 8, 2025
    مقبول خبریں
    کھیل

    پاکستان کے خلاف دوسرےٹیسٹ کے دوسرے روز پہلی اننگز میں ویسٹ انڈیز کی ٹیم 344 رنز بنا کر آؤٹ

    اگست 3, 2026
    پوٹھوہار

    راولپنڈی میں کل مقامی تعطیل کا اعلان، اعلامیہ جاری

    اگست 3, 2026
    خاص خبریں

    سانحہ سوات میں شہید ہونے والوں کی تعداد 17 ہوگئی، وزیراعلیٰ اور آئی جی پولیس کا کبل کا دورہ، اہم فیصلے

    اگست 3, 2026

    نئے فالو اپ کے ساتھ

    ہمارے نیوز لیٹر کو سبسکرائب کریں۔

    .K2Times © 2026. All Rights Reserved

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.