جہلم کے علاقے جادہ کے مقام پر پولیس اور ڈکیتوں کے مابین مقابلہ، چھریوں کے وار سے سی سی ڈی کے دو انسپکٹر زخمی ہو گئے جبکہ ساتھیوں کی فائرنگ سے زخمی ہونے والا ایک ڈکیت گرفتار کر لیا گیا۔دو فرار ہو گئے۔
ذرائع کے مطابق انسپکٹر ملک نثار کی حالت تشویشناک ہے جسے راولپنڈی ریفر کیا جارہا ہے۔ گرفتار ہونے والا ڈکیت متاع گل پولیس کو متعدد وارداتوں میں مطلوب تھا۔ انسپکٹر ملک نثار اور انسپکٹر یاسر ربانی نے ٹیم کے ہمراہ مخبر کی اطلاع پر ماڈرن بازار کے قریب چھاپہ مارا۔ ملزمان نے مزاحمت شروع کردی۔ پہلے چھریوں کے وار کیے بعد ازاں فائرنگ کردی۔گرفتار یونے والے زؐخمی ملزم متاع گل کو سول اسپتال میں طبعی امداد دی جارہی ہے۔